رمضان میں کورونا ویکسی نیشن سینٹرز کیسے کام کریں گے؟

لاہور (آئی این پی ) رمضان المبارک کے دوران پنجاب میں کورونا ویکسی نیشن سینٹرز دو شفٹوں میں کام کریں گے۔ ترجمان محکمہ صحت کے مطابق کورونا ویکسی نیشن سینٹرز پر پہلی شفٹ صبح 10سے 4 بجے تک اور دوسری رات 9 بجے سے ایک بجے تک ہوگی جب کہ دونوں شفٹوں کے اوقات کا اطلاق پورے صوبے میں ہوگا۔ محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ دو شفٹوں کا آغاز یکم رمضان المبارک سے ہو گا اور نئے اوقات کار کا اطلاق

صوبے کے تمام ویکسی نیشن سینٹرز پر ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں