اسلام آباد (پی این آئی)پاکستان میں کورونا وباء کی تباہی کا ایک اور ہلاکت خیز دن رہا جس میںریکارڈ تعداد میں 118 افراد وائرس کی وجہ سے جان سے گئے۔پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی سرکاری ویب سائٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 50520 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 4318 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 118 ہلاکتیں ہوئیں۔ویب سائیٹ کے مطابق
ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 8.5 فیصد رہی۔۔۔۔
خاقان عباسی صاحب سیاست میں کمانڈو حربے نہیں چلتے، جیسے حملہ کرو، بھاگ جائو، پیپلز پارٹی بھی جواب میں ڈٹ گئی
اسلام آباد(آن لائن)مرکزی سیکریٹری اطلاعات پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز و رکن قومی اسمبلی شازیہ عطا مری نے شاہد خاقان عباسی کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شاہد خاقان عباسی صاحب سیاست میں کمانڈو حربے نہیں چلتے جیسے حملہ کرو، بھاگ جائو اور کل کا کل دیکھا جائے گا۔ سیاست کا اصول نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ہمیشہ تحمل کی بات کی ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ پی ڈی ایم کوئی کمپنی ہے جو پیپلزپارٹی اور اے این پی کو نوٹس بھیجا گیا۔ پی ڈی ایم مختلف پارٹیوں کا سیاسی اتحاد ہے ، انضمام نہیں کہ دوسری پارٹیوں کو نوٹس بھیجے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کا شوق رکھنے والے شوق سے استعفی دے سکتے ہیں ہم نااہل، نالائق حکومت اور سلیکٹڈ حکومت کو میدا ن نہیں دیں گے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں