جے یو آئی کے بڑے لیڈر نے پیپلز پارٹی کے پی ڈی ایم سے علیحدگی کے اعلان پر خوشی کا اظہار کر دیا

اسلام آباد(آئی این پی)جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سیکرٹری جنرل مولاناعبدالغفورحیدری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے آج سیاسی خودکشی کرلی ہے، پیپلز پارٹی استعفے اس وقت دیتی جب انہوں نے باپ سے ووٹ لیے تھے،پیپلز پارٹی کے جانے کی خوشی ہوئی، اب ہم یکسوئی سے تحریک چلائیں گے،پی ڈی ایم میں پیپلزپارٹی کی واپسی اسی وقت ہو گی جب یوسف رضا گیلانی استعفیٰ دیں گے ، اس کے بعد اگلی بات ہوگی۔پیر کواپوزیشن اتحاد پاکستان

ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)کے عہدوں سے مستعفی ہونے کے پاکستان پیپلزپارٹی کے فیصلے پر جے یو آئی کے سینئر رہنما مولاناعبدالغفورحیدری کا کہنا تھاکہ پیپلز پارٹی استعفے اس وقت دیتی جب انہوں نے باپ سے ووٹ لیے تھے، پیپلزپارٹی عمران خان کی حکومت کو سہارا دیرہی ہے، پیپلزپارٹی جوکررہی ہے، اس کا جواب عوام اگلے الیکشن میں دیں گے۔ان سے سوال کیا گیا کہ کیا پی ڈی ایم اے این پی اور پیپلز پارٹی سے معافی مانگے گی؟ اس پر غفور حیدری کا کہنا تھاکہ معافی کس بات کی؟غلطیاں اور چالاکیاں وہ کریں اور معافی ہم کیسے مانگیں؟ پیپلز پارٹی کے جانے کی خوشی ہوئی، اب ہم یکسوئی سے تحریک چلائیں گے،حکومت کے خلاف تحریک وہی چلاسکتے ہیں جنھوں نے کشتیاں جلا رکھی ہوں۔غفور حیدری سے مزید سوال کیا گیا کہ کیا پی ڈی ایم کے دوبارہ اکھٹے ہونے کوئی گنجائش ہے؟ اس پر ان کا کہنا تھاکہ پیپلزپارٹی کی پی ڈی ایم میں واپسی کا صرف ایک ہی راستہ ہے، یوسف رضا گیلانی استعفیٰ دیں اس کے بعد اگلی بات ہوگی۔۔۔۔۔ سندھ میں کتے بھی انسانوں کو کاٹ کر اپنی بھوک مٹا رہے ہیں، شبلی فراز کے سخت جملے اسلا م آباد(آئی این پی ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ روٹی،کپڑا،مکان کے دعویداروں نے سندھ کے عوام کو عملی طور پربھوک وافلاس کی بھٹی میں جھونک دیا، پیر کو سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر بیان میں شبلی فراز نے پیپلز پارٹی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ سندھ کو کھنڈرات میں بدلنے والے اپنے گریبان میں جھانکیں،روٹی،کپڑا،مکان کے دعویداروں نے سندھ کے عوام کو عملی طور پربھوک وافلاس کی بھٹی میں جھونک دیا، سینیٹر شبلی فراز نے لکھا افسوس کہ وہاں کے کتے بھی انسانوں کو کاٹ کر اپنی بھوک مٹا رہے ہیں،سیاسی وڈیرے جعلی لیکچر بند کرکے شہریوں کی جان بچانے پر توجہ دیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close