ایم کیو ایم کا مطالبہ تسلیم کر لیا گیا، خیر مقدمی بیان جاری کر دیئے گئے

کراچی(آئی این پی) ایم کیو ایم پاکستان نے مشترکہ مفادات کونسل کی جانب سے نئی مردم شماری کرانے کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے اصولی موقف کو وفاق کی سطح پر منظور کرلیا گیا، تفصیلات کے مطابق مشترکہ مفادات کونسل کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما سینیٹر فیصل سبزواری نے کہا کہ آج ہمارے اصولی موقف کو وفاق کی سطح پر منظور کرلیا گیا، سینیٹر فیصل سبزواری نے کہا

کہ 2017کی مردم شماری کے خلاف ایم کیو ایم پاکستان سپریم کورٹ گئی، پی ٹی آئی کے ساتھ اتحاد کے نکات میں پہلا نکتہ مردم شماری کا تھا، نئی مردم شماری کا فوری اعلان ایم کیو ایم کا مطالبہ تھا،ایم کیو ایم رہنما نے کہا کہ نئی مردم شماری کے نتائج آئندہ الیکشن سے پہلے آنے چائیں،انہوں نے کہا کہ ہونا یہ چاہیے تھا کہ 2017کی مردم شماری قبول کیے غیر نئی مردم شماری ہوتی لیکن ہمیں خوشی ہے کہ نئی مردم شماری کا اعلان ہوا ہے۔۔۔۔۔ اداکارہ میراکو امریکی پاگل خانے سے چھڑانے میں شیخ رشید نے کیا کردار ادا کیا؟ اداکارہ نےوزیرداخلہ کی پھرتیوں سے متعلق خود ہی بتا دیا اسلام آباد(پی این آئی )اداکارہ میرا نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی رہائی میں وزیر داخلہ شیخ رشید نے اہم کردار اداکیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں کیوں پاگل ہوں ،پاگل ہوں میرے دشمن۔ میری مخالف لابی میری کردار کشی کرتی رہتی ہے۔امریکہ میں مجھے کورونا ویکسین لگائی گئی اور میرے معمول کے ٹیسٹ کیے گئے۔میں ڈپریشن کا شکار تھی، اس لیے مجھے ہسپتال جانا پڑا لیکن وہاں مجھے پاگل سمجھ لیا گیا اور میرا ٹیلی فون بھی مجھ سے چھین لیا گیا۔ پاگل پن اور ڈپریشن میں فرق ہوتا ہے، جسے سمجھنے کی ضرورت ہوتی ہے لیکن امریکہ میں میرے ساتھ یہ امتیاز نہ کیا گیا اور مجھے بند کردیا گیا۔ اگلے روز میری والدہ نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور وزیر داخلہ شیخ رشید سے میری رہائی کی اپیل کی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close