شیخ رشید نے کرونا کی دوسری ڈوز لگوالی

اسلام آباد(آئی این پی )وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کرونا کی دوسری ڈوز لگوالی ،شیخ رشید نے سیائنو فارم (چائینہ)کی دوسری ڈوز سی ڈی اے ہسپتال اسلام آباد میں لگوائی، واضح رہے کہ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کو پہلی ویکسینیشن 21مارچ کو لگائی گئی تھی۔۔۔۔۔ ایک ہی دن روزہ اور عید نہ ہونے کے امکانات پیدا ہو گئے، مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے رویت ہلال کمیٹی کی پیشکش مسترد کر دی پشاور(پی این آئی) ایک ہی دن روزہ اور عید نہ

ہونے کے امکانات پیدا ہو گئے ہیں مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے ایک ہی دن روزہ اور عید کے لئے 13اپریل کو ا جلاس طلب کر لیا ہے جبکہ غیر سرکاری رویت ہلال کمیٹی کے سربراہ مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے بھی 13اپریل کو مسجد قاسم علی خان میں اجلاس طلب کیا ہے مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے پشاور میں ہونے والے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرنے سے معذرت کی ہے اس طرح پشاور میں دو الگ الگ ا جلاس منعقدہ و نگے ذرائع نے بتایا ہے کہ ایک ہی دن روزہ رکھنے اور ایک ہی دن عید کے لئے کو ششیں وفاقی حکومت کی ہدایات کی روشنی میں مزید تیز کی گئی ہے تاہم کوئی خاطر خواہ کامیابی نہیں ملی ہیں۔ غیر سرکاری رویت ہلال کمیٹی اور مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس میں شواہد کا جائزہ لیکر اعلان کیا جائے گا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ ایک ہی دن روزہ کے لئے حکومتی ٹیم سرگرم عمل ہو چکی ہے ۔ سعودی عرب میں چاند نظر آتے ہی مفتی پوپلزئی بھی میدان میں آگئے، خیبرپختونخواہ میں کل روزہ ہو گا یا نہیں؟ واضح کر دیا پشاور (پی این آئی) مسجد قاسم علی خان پشاور کے مہتمم مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے وضاحت کی ہے کہ چاند کی رویت کے حوالے سے ویڈیو پرانی ہے۔ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں مفتی شہاب الدین نے کہا کہ سوشل میڈیا پر رمضان المبارک کے اعلان کے حوالے سے مسجد قاسم علی خان کی ویڈیو پرانیہے۔ اس حوالے سے احباب محتاط رہیں۔انہوں نے چاند کی رویت کا اپنا غیر سرکاری اجلاس بلانے کا بھی اعلان کیا اور کہا کہ کل مسجد قاسم علی خان میں رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے اجلاس منعقد کیا جائے گا۔خیال رہے کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے بھی منگل کو رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے اجلاس کا اعلان کیا گیا ہے۔ رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس بھی پشاور میں ہی منعقد کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close