سونے کی قیمتوں میں اتنی بڑی کمی کہ خریداروں کی موجیں لگ گئیں

کراچی(پی این آئی) بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 3ڈالر کی کمی سے 1741ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔اس کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں پیر کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 600روپے اور 514روپے کی کمی واقع ہوئی۔اس کے

نتیجے میں کراچی ،حیدرآباد ، سکھر ، ملتان ، لاہور ، فیصل آباد ، راولپنڈی ، اسلام آباد ، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 103500روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 88735روپے ہوگئی۔اسکے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1360روپے پر مستحکم رہی اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 1165.98روپے پر مستحکم رہی ہے۔ ترسیلات زر میں 43 فیصد اضافہ، حجم 21 ارب 50 کروڑ ڈالر سے متجاوز رواں مالی سال کے دوران بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ملنے والی ترسیلات زر کا حجم 21 ارب سے تجاوز کرگیا ہے جو کہ گزشتہ مالی سال کے اسی دورانیے کے مقابلے میں 43 فیصد زائد ہے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق مارچ میں مسلسل دسویں ماہ ترسیلات زر 2 ارب ڈالر سے زیادہ رہیں، مارچ کے مہینے میں بیرون ملک پاکستانیوں کی جانب سے 2 ارب 70 کروڑ ڈالر سے زائد مالیت کے ترسیلات زر موصول ہوئے جو کہ فروری 2021 سے 20 فیصد جب کہ مارچ 2020 سے 43 فیصد زیادہ ہے۔مرکزی بینک کے مطابق جولائی تا مارچ 2021 کے دوران ترسیلات زر کا حجم 21 ارب 50 کروڑ ارب ڈالر سے تجاوز کرگیا ہے۔ جو کہ گزشتہ مالی برس کی اسی مدت سے 26فیصد زیادہ ہے، جولائی تامارچ 2021کی زیادہ ترسیلات زر سعودی عرب،یواےای،برطانیہ اورامریکاسےآئیں۔حکومت اور اسٹیٹ بینک کی جانب سے باقاعدہ ذرائع سے وقوم کی آمد کی حوصلہ افزائی، بینکوں کے فعال اقدامات، کورونا وبا کے باعث سفر کا محدود ہونا اور بازار مبادلہ میں استحکام ترسیلات زر میں اضافے کی وجوہات ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close