اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی حکومت کی ہدایت پر اسلام آباد میں بھی چینی کا کوٹا مختص کر دیا گیا ہے ،چیف کمشنر اسلام آباد عامر علی احمد کی سربراہی میں اجلاس منعقد ہوا جس میں اسلام آباد میں چینی 85روپے فی کلو یعنی سرکاری ریٹ پر دستیاب ہونے کو یقینی بنائے جانے کے احکامات جاری کیے گئے ،اجلاس میں ضلعی انتظامیہ اور فوڈ ڈیپارٹمنٹ کے افسران شامل تھے ،چیف کمشنر نے اسلام آباد انتظامیہ کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا
کہ سرکاری ریٹ پر چینی کی دستیابی کو پورے اسلام آباد میں یقینی بنایا جائے ،اسی سلسلے میں ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے پورے اسلام آباد میں پہلے مرحلے میں 35سٹور، سستا بازار اور موبائل سستا بازاروں کی لسٹ جاری کر دی جہاں اس ریٹ پر چینی دستیاب ہو گی ،تعین کردہ دکانوں و سٹور کی لسٹ بھی جاری کر دی گئی ہے، انتظامیہ سرکاری ریٹ پر چینی کی دستیابی کے لیے اگلے مرحلے میں کل 100سٹورز اور دکانوں پر بھی یقینی بنایا جائے گا۔۔۔۔۔
پیپلز پارٹی بھی ڈسکہ میں پی ٹی آئی کی شکست کا جشن منانے میں شریک ہو گئی
اسلام آباد(آئی این پی ) پیپلز پارٹی بھی ڈسکہ میں پی ٹی آئی کی شکست کا جشن منانے میں شریک ہو گئی ہے، پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات اور رکن قومی اسمبلی شازیہ مری نے کہا ہے کہ ڈسکہ میں سلیکٹڈ حکومت کے خلاف ایک اور ریفرنڈم عوام نے جیت لیاہے۔ شازیہ مری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ نوشین افتخار نے استعفی دینے کے لئے عمران خان کے امیدوار کو شکست نہیں دی خوشی ہے کہ ن لیگ نے بلاول بھٹو کی بات مان کر ضمنی انتخابات میں حصہ لیا اور کامیابی حاصل کی۔ انہوں نے کہا کہ ڈسکہ انتخابات کے بعد پوری قوم کے سامنے آگیا کہ اسمبلیوں میں رہ کر حکومت کا مقابلہ کرنا زیادہ بہتر حکمت عملی ہے۔ پیپلزپارٹی نے ڈسکہ کے انتخابات میں ن لیگ سے اپنے وعدے کو نبھایا۔ آج ڈسکہ میں سلیکٹڈ حکومت کے خلاف ایک اور ریفرنڈم عوام نے جیت لیاہے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں