سرکاری ادارے نے پنجاب حکومت کی طرف سے چینی کی قیمت کم کرنیکی مخالفت کیوں کر دی؟

اسلام آباد(آئی این پی)مسابقتی کمیشن نے پنجاب حکومت کی طرف سے چینی کی قیمت مقررکرنیکی مخالفت کرتے ہوئے اقدام کو خلاف قانون قرار دے دیا،مسابقتی کمیشن نے پنجاب حکومت کی طرف سے چینی کی ایکس مل قیمت مقررکرنے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سی سی پی کی ذمہ داری ہے کہ وہ ایسے اقدام سے ہونے والے نقصانات سے آگاہی دے،کمیشن کا کہنا ہے کہ پنجا ب میں چینی کی زیادہ سے زیادہ قیمت مقررکرنے سے چینی

دوسرے صوبوں کومنتقل ہونے کے ساتھ ساتھ ذخیرہ اندوزی کے رحجان میں اضافہ ہو گا اور غریب صارفین کو اس کی زیادہ قیمت اداکرنا پڑسکتی ہے،نجی ٹی وی کے مطابق چینی کی قیمت مقرر کرنے کے بجائے ڈی ریگولیشن کرنے سے بہتر نتائج حاصل ہو سکتے ہیں، چینی کا ستر فی صد استعمال صنعتی شعبہ کرتا ہے وہی اس کا فائدہ اٹھائیگا، چینی کے شعبے کو ڈی ریگولیٹ کرنے سے مقابلے کا رجحان بڑھے گااور صارفین کو فائدہ ہو گا،سی سی پی کا کہنا ہے کہ چینی کی کم قیت مقرر کرنے سے کچھ ملیں نقصان میں جا سکتی ہیں جس کا نتیجہ ملز آپریشن بند کرنے کی صورت میں ملیگا، ماضی میں عدالتوں نے چینی کی قیمت 40روپے فی کلو مقرر کی جب کہ پیداوار لاگت48روپے فی کلو تھی جس پر ملوں نے آپریشن بندکردیا جس سے چینی کی قیمت سو روپے فی کلوتک پہنچ گئی۔ ۔۔۔۔ پی ڈی ایم ٹوٹی تو ذمہ دارن لیگ ہو گی، پیپلزپارٹی سینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی اجلاس کی اندرونی کہانی باہر آ گئی کراچی(آئی این پی)پیپلزپارٹی نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم ٹوٹی توذمہ دار (ن) لیگ ہوگی ہم نے پی ڈی ایم بنائی ہم برقرار رکھنا چاہتے ہیں،تفصیلات کے مطابق چیئرمین بلاول بھٹو کی زیرصدارت پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی کا اجلاس گھنٹوں جاری رہنے کے بعد سوموار(آج) تک کے لیے ملتوی کر دیا گیا،چیئرمین بلاول بھٹو نے کہاکہ پیپلزپارٹی کا سی ای سی اجلاس سوموار کی صبح تک ملتوی کیا گیا ہے اجلاس کے بعد(آج) سہ پہرپریس کانفرنس کریں گے،بلاول بھٹونے ٹوئٹ کیساتھ سی ای سی ایجنڈابھی جاری کرتے ہوئے لکھا کہ پی ٹی آئی آئی ایم ایف ڈیل، اسٹیٹ بینک آرڈیننس ایجنڈے، کشمیرپرپی ٹی آئی کی الجھائوکا شکارپالیسی ایجنڈے میں شامل ہیں،مشترکہ مفادات کونسل اجلاس پر وزیراعلی کی سی ای سی کو بریفنگ، پی ڈی ایم کی استعفوں کی تجویز پیپلزپارٹی سی ای سی ایجنڈے کاحصہ ہے ،ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں شرکا نے اتفاق کیا کہ کہ پی ڈی ایم ٹوٹی توذمہ دار( ن) لیگ ہوگی ہم نے پی ڈی

ایم بنائی ہم برقرار رکھنا چاہتے ہیں، پیپلز پارٹی رہنمائوں کا کہنا تھا کہ( ن) لیگ پی ڈی ایم کوبرقراررکھناچاہتی ہے تواپنی طرزسیاست بدلے، پوراملک جانتاہے پی ڈی ایم میں بیٹھ کرطنزکے تیرکون چلارہاہے جولوگ پی ڈی ایم کوتوڑناچاہتے ہیں ان کوبے نقاب کریں گے، پی ڈی ایم برابری اور ایک دوسرے کے احترام کیساتھ چل سکتی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close