حکومت نے رواں سال کے لیے زکوٰۃ کا نصاب مقرر کر دیا

اسلام آباد(پی این آئی)حکومت نے رواں سال کے لیے زکوٰۃ کا نصاب مقرر کر دیا ہے۔تخفیف غربت و سماجی تحفظ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق رواں سال زکوٰۃ کا نصاب 80 ہزار 933 روپے مقرر کیا گیا ہے۔اعلامیے کے مطابق یکم رمضان المبارک کو بینک اکاؤنٹس سے زکوٰۃ کی کٹوتی ہو گی اور یکم رمضان کو بینک عوام کے لیے بند رہیں گے۔واضح رہے کہ گزشتہ سال 2020میں حکومت کی جانب سے

رواں برس 1441 ہجری کے لیے زکوٰۃ کا نصاب 46 ہزار 329 روپے مقرر کردیا گیاتھا ۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حکومت کی جانب سے رواں برس 1441 ہجری کے لیے زکوٰۃ کا نصاب 46 ہزار 329 روپے مقرر کیا گیا ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔حکومت کے تخفیف غربت اور سماجی تحفظ ڈویژن کی جانب سے اسٹیٹ بینک کو نوٹیفکیشن بھیجا گیا جس کے بعد اسٹیٹ بینک نے بینکوں کو زکوٰۃ کے نصاب سے آگاہ کردیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق جن بچت کھاتوں میں 46 ہزار 329 روپے سے زائد رقم ہوگی ان سے ڈھائی فیصد زکوٰۃ کٹوتی ہوگی، پے منٹ اکاؤنٹ، کمپنی اکاؤنٹ یا ڈیکلیریشن اکاؤنٹ سے زکوٰۃ کٹوتی نہیں ہوگی۔نوٹیفکیشن کے مطابق یکم رمضان المبارک سے بینک ازخود زکوٰۃ کی رقم منہا کرنا شروع کردیں گے۔جبکہ سال 2019 میں زکوٰۃ کا نصاب 44 ہزار 415 روپے مقرر کیا گیا تھا جو کہ اس وقت 52 تولے چاندی کی مالیت کے برابر رقم تھی۔

اعتکاف اور باجماعت نماز کی اجاز ت کیسے ہو گی؟ رمضان کے لیے نئے ایس او پیز جاری

لاہور(آئی این پی)کرونا کی بگڑتی ہوئی صورت حال کے پیش نظر پنجاب حکومت نے رمضان المبارک 1442ہجری کے لیے نئے ایس او پیز جاری کردیے،تفصیلات کے مطابق سیکریٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے رمضان المبارک میں مختلف پابندیاں عائد کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کیا گیا،نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ 60سال سے کم عمر نمازیوں کو ایس او پیز کے ساتھ مساجد میں نماز ادا کرنے کی اجازت ہوگی جبکہ کم عمر بچوں کے مسجد جانے پر پابندی ہوگی،ترجمان محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کا کہنا تھا کہ 60سال سے زائد عمر کے لوگوں کو کرونا کا خطرہ زیادہ ہے، دائمی امراض میں مبتلا تمام افراد گھروں پر نماز ادا کریں جبکہ بزرگ شہری بھی مسجد جانے سے گریز کریں،ایس او پیز کے تحت مساجد میں جماعت کے دوران نمازیوں کے درمیان تین فٹ کا فاصلہ برقرار رکھا جائے گا، جبکہ فیس ماسک بھی لازمی ہوگا۔ ترجمان محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کا کہنا تھا کہ معتکفین کے لیے 6 فٹ کے فاصلے پر نشان لگا کر جگہ مختص کرنا ضروری ہوگی، جبکہ اجتماعی اعتکاف کے بجائے انفرادی طور پر گھروں میں اعتکاف کے لیے جگہ مختص کی جائے،نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ ایس او پیز پر عمل درآمد کروانا مساجد انتظامیہ کی ذمہ داری ہوگی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں