اسلام آباد(آن لائن ) وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ بلا تفریق انصاف کی فراہمی اور قانون کی حکمرانی سے ہی کسی بھی ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی منسلک ہوتی ہے، عمران ’قانون کی نظرمیں سب برابر‘ کا ایجنڈا لے کر آگے بڑھ رہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں شبلی فراز نے کہا کہ عمران خان کی 22 سالہ سیاسی جدوجہد کا بنیادی محور یہی اصول ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ ثابت قدمی اور
پختہ عزم کے ساتھ ’قانون کی نظر میں سب برابر‘ کے ایجنڈے کو آگے لے کر بڑھ رہے ہیں۔ ۔۔۔۔
ناجائزمنافع خورسرگرم ،فروٹ سبزیاں عوام کی پہنچ سے دورسرکاری ریٹ لسٹ پر عمل درآمد میں انتظامیہ بری طرح ناکام
الہ آباد/ٹھینگ موڑ (آن لائن)رمضان کی آمد سے قبل ناجائزمنافع خورسرگرم مہنگائی کا سونامی نہ تھم سکا ۔فروٹ اور سبزیاں بھی عوام کی پہنچ سے دور۔سرکاری ریٹ لسٹ پر عمل درآمد میں انتظامیہ بری طرح ناکام ہو گئی ۔ناجائز منافع خوروں کے خلاف شہریوں نے ڈی سی قصور سے کارروائی کا مطالبہ کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق الہ آباد تلونڈی و گردونواح میں سبزیوں اور فروٹ کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگی ہیں جبکہ ناجائز منافع خور رمضان سے قبل ہی اشیاء و خوردونوش سٹاک کرنے میں مصروف ہیں دکاندار سرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق اشیاء و خوردونوش سمیت فروٹ اور سبزیاں فروخت کرنے سے انکاری ہیں اور قیمتوں کی زیادتی پرجھگڑنے کے واقعات معمول بن چکے ہیں انتظامیہ گورنمنٹ کے طے شدہ ریٹ کیمطابق فروخت پرعمل درآمد کروانے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے شہریوں راشد منہاس نصیر بٹ محمد طارق عبداللہ منظور ودیگرنے زائد قیمت پر سبزی فروٹ و دیگر اشیاء و خوردونو ش فروخت نہ کرنے والے دکانداروں کے خلاف ڈی سی قصور سے کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں