ڈسکہ کے ضمنی انتخاب میں ن لیگ نے میدان مار لیا کارکنوں کا جشن ،ڈھول کی تھاپ کر بھنگڑے ڈالے اور رقص

ڈسکہ (آئی این پی)قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 75 ڈسکہ کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ ن نے میدان مار لیا ،360پولنگ اسٹیشنوں کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی امیدوار نوشین افتخار 111220 ووٹ لے کر فاتح رہیں جب کہ ان کے مد مقابل حکمران جماعت پی ٹی آئی کے امیدوار نے 92019 ووٹ حاصل کیے اور دوسرے نمبر پر رہے ، اپنی امیدوار کی فتح پر مسلم لیگ (ن) کے رہنمائوں اور کارکنوں نے جشن منایا

اور ڈھول کی تھاپ کر بھنگڑے ڈالے اور رقص کیا جب کہ ن لیگی قیادت نے اسے ووٹ کو عزت دو کے بیانیے اور حقیقی جمہوریت کی فتح قرار دیا ۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو حلقہ این اے 75 سیالکوٹ 4 ڈسکہ کے ضمنی انتخابات ہوئے جس میں پولنگ صبح سے شروع ہو کر اپنے حتمی وقت تک جاری رہی اس موقع پر الیکشن کمیشن کی جانب سے سیکیورٹی سمیت ہر قسم کے سخت انتظامات کر رکھے تھے اس دوران پریذائیڈنگ افسروں کی جانب سے مختلف اوقات میں ریٹرنگ افسر کو نتائج موصول ہوتے رہے تاہم تقریباً رات ساڑھے بجے کے بعد تمام 360 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج موصول ہوئے ۔جن کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی امیدوار نوشین افتخار 111220 ووٹ لے کر فاتح رہیں جب کہ ان کے مد مقابل حکمران جماعت پی ٹی آئی کے امیدوار نے 92019 ووٹ حاصل کیے اور دوسرے نمبر پر رہے میڈیا رپورٹس کے مطابق تقریبارات ساڑھے گیارہ بجے تک تمام پریذائیڈنگ افسران ریٹرننگ افسر کے دفتر پہنچ گئے تھے جبکہ الیکشن کمیشن تمام پریذائیڈنگ افسران کے ساتھ رابطے میں رہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر نے سارے عمل کی خود نگرانی کی ۔ ادھرمسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز نے قرآنی آیت ٹوئٹ کی جس کا مفہوم ہے ہم اللہ کی مدد سے فتح کے قریب ہیں ۔ انہوں نے اس کے ساتھ اللہ کریم بھی لکھا ۔ اپنی امیدوار کی فتح پر مسلم لیگ (ن) کے رہنمائوں اور کارکنوں نے جشن منایا اور ڈھول کی تھاپ کر بھنگڑے ڈالے اور رقص کیا جب کہ ن لیگی قیادت نے اسے ووٹ کو عزت دو کے بیانیے اور حقیقی جمہوریت کی فتح قرار دیا ۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں