ڈسکہ ضمنی انتخاب، غیر سرکاری، غیر حتمی نتائج کا سلسلہ جاری، تحریک انصاف نے مسلم لیگ (ن)کو پیچھے چھوڑ دیا

ڈسکہ (پی این آئی)ڈسکہ ضمنی انتخاب، غیر سرکاری، غیر حتمی نتائج کا سلسلہ جاری، تحریک انصاف کے علی اسجد مہلی کی ن لیگ کی نوشین افتخار پر دوبارہ واضح برتری حاصل ہو گئی۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق تحریک انصاف کے علی اسجد مہلی 15525 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر جبکہ ن لیگ کی

نوشین افتخار 13319 ووٹوں کے ساتھ دوسرے پر براجمان ہیں۔این اے75ڈسکہ ضمنی انتخاب میں مجموعی طور پر50پولنگ اسٹیشنز کا غیرحتمی غیر سرکاری نتیجہ آگیا۔بتایا گیا ہے کہ پولنگ اسٹیشن نمبر 73میں پی ٹی آئی کے علی اسجد ملہی534 ووٹ لے کر آگے، ن لیگ کی نوشین افتخار178ووٹ لے کر پیچھے ہیں۔دوسری جانب پولنگ اسٹیشن نمبر345میں پی ٹی آئی کے علی اسجد ملہی170 ووٹ لے کر آگے جبکہ ن لیگ کی نوشین افتخار165ووٹ لے کردوسرے نمبرپر ہیں۔ضمنی انتخاب کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق پولنگ اسٹیشن255سے ن لیگ کی نوشین افتخار179ووٹ لے کر آگے ہیں، پی ٹی آئی کے علی اسجد ملہی77ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔پولنگ اسٹیشن نمبر160کے غیرحتمی غیرسرکاری نتیجہ میں ن لیگ کی نوشین افتخار 179ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ پی ٹی آئی کے علی اسجد ملہی152 ووٹ لے کر پیچھے ہیں۔واضح رہے کہ حلقے میں سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے ہیں، 40 پولنگ اسٹیشنوں کو حساس قرار دیا گیا تھا، پولیس کے ساتھ رینجرز اہلکاروں کو بھی تعینات کیے گئے تھے۔حلقے میں کل ووٹرز کی تعداد4 لاکھ 94ہزار ہے جن کے لیے 360 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے تھے جب کہ الیکشن میں سکیورٹی کے لیے پولیس کے 4100 سے زائد اور رینجرز کے ایک ہزار سے زائد اہلکار تعینات کیے گئے، اس کے علاوہ پاک فوج کی 10 ٹیمیں کوئیک رسپانس فورس کےطورپرموجود رہیں۔حلقے میں پولنگ کا آغاز صبح 8 بجے ہوا اور پولنگ کا عمل شام 5 بجے تک بغیر وقفے کے جاری رہا۔دونوں امیدواروں کے درمیان کانٹے کا مقابلہ دیکھا گیا پولنگ ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے، دونوں امیدواروں کے ووٹروں میں بھی کافی گہما گہمی پائی جارہی ہے۔قبل ازیں تمام تر حفاظتی انتظامات کے باوجود گورنمنٹ کالج برائے خواتین کے پولنگ اسٹیشن اور گوئند پولنگ اسٹیشن پر ن لیگی اور پی ٹی آئی کے کارکنان آمنے سامنےآگئے، حلقے میں اسلحہ کی نمائش کرنے پر پولیس نے نو مسلح افراد کوحراست میں لے لیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close