پنجاب پبلک سروس کمیشن کا پیپر لیک ہو گیا، گریڈ 14سے 17 تک کی آسامیوں پر امتحانات منسوخ

لاہور (آن لائن) پنجاب پبلک سروس کمیشن نے پیپر لیک ہونے کی شکایات درست ثابت ہونے پر پولیس، اینٹی کرپشن، فنانس، آبپاشی اور محکمہ تعلیم میں گریڈ 14 سے 17 تک کی آسامیوں پر بھرتی کیلئے ہونے والے تحریری امتحانات منسوخ کر دیئے ہیں، کمیشن نے اپنی رپورٹ ایڈیشنل چیف سیکرٹری اور محکمہ خزانہ پنجاب کو ارسال کر دی ہے تفصیلات کے مطابق پنجاب پبلک سروس کمیشن نے محکمہ ہائر ایجوکیشن میں سرکاری کالجز میں سات مضامین

فزکس، کیمسٹری، اکنامکس، ایجوکیشن، فزیکل ایجوکیشن، تاریخ اور بیالوجی کے لیکچرار بھرتی کرنے کیلئے امتحانات لئے اس طرح فنانس ڈیپارٹمنٹ میں گریڈ 16 میں ڈپٹی اکائونٹنٹ محکمہ اینٹی کرپشن میں گریڈ 17 کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر انویسٹی گیشن گریڈ 16 کے انسپکٹرز، پنجاب پولیس میں گریڈ 16 میں اسسٹنٹس اور محکمہ اریگیشن میں گریڈ 14 میں ذیلدار بھرتی کرنے کیلئے امتحانات ہوئے تھے مگر شکایات ملیں کہ ان امتحانات کے پرچے لیک ہو چکے ہیں محکمہ اینٹی کرپشن کی انویسٹی گیشن کے مطابق پیپر لیک ہونا ثابت ہو گیا، رپورٹ کے مطابق اس کام میں پنجاب پبلک سروس کمیشن کے 2 ملازم جبکہ 2 نجی شعبے کے افراد ملوث پائے گئے اس رپورٹ کا اعلیٰ سطحی اجلاسوں میں تفصیلی جائزہ لیا گیا اور حتمی رپورٹ پبلک سروس کمیشن کو بھجوا دی گئی، پنجاب پبلک سروس کمیشن کے فل کمیشن نے سفارشات پر امتحانات منسوخ کرنے کا متفقہ فیصلہ کیا۔ فیصلہ کے مطابق یہ امتحانات دوبارہ لئے جائیں گے تاہم ان امتحانات میں نئے امیدوار حصہ نہیں لے سکیں گے، پرانے امیدواروں کو بھی نئے سرے سے داخلہ فیس یا داخلہ فارم داخل کرنے کی ضرورت نہیں ہو گی بلکہ پہلے سے داخل کرائے گئے داخلہ فارم اور فیس کی بنیاد پر ہی نئے شیڈول کے مطابق امیدوار امتحان دیں گ۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں