ایس او پیز کی خلاف ورزی پر وزیراعظم پر ساڑھے 3لاکھ روپے جرمانہ عائد

اوسلو(آئی این پی )کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر پولیس نے ناروے کی وزیراعظم پر ساڑھے 3لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا ہے، ایرنا سولبرگ نے اپنی سالگرہ کی تقریب میں سماجی فاصلے کو نظرانداز کیا تھا، ناروے کی وزیراعظم نے گزشتہ ماہ سالگرہ کی تقریب منعقد کرنے پر معافی بھی مانگی ت

ھی،پولیس انتظامیہ کا اس ضمن میں کہنا ہے کہ قانون کے آگے سب برابر ہیں، ناروے میں 10سے زائد افراد کے جمع ہونے پر پابندی ہے۔عالمی میڈیا کے مطابق وزیراعظم ایرنا سولبرگ کی سالگرہ کی تقریب میں فیملی کے 13سے زائد لوگ مدعو تھے،عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 13 کروڑ 45 لاکھ 18 ہزار سے زائد افراد متاثر اور29لاکھ 14ہزارافراد ہلاک ہو چکے ہیں۔دنیا بھر میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 10کروڑ 83لاکھ سے زائد اور فعال کیسز کی تعداد 2کروڑ32لاکھ سے زائد ہے۔ برطانیہ میں صف ماتم بچھ گئی، ملکہ الزبتھ بیوہ ہو گئیں لندن (پی این آئی) برطانیہ میں صف ماتم بچھ گئی، ملکہ الزبتھ بیوہ ہو گئیں۔ شاہی محل سے اعلان جاری کر دیا گیا ہے۔ برطانیہ الزبتھ دوئم کے شوہر پرنس فلپ 99 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔ بکنگھم پیلس نے جمعے کو ان کے انتقال کی تصدیق کی ہے۔ پرنس فلپ کا حال ہی میں دل کا کامیاب آپریشن ہوا تھا۔ بکنگھم پیلس کی جانب سے جاری ہونے والے پیغام میں کہا گیا ہے: عزت ماب ملکہ کی جانب سے انتہائی دکھ کے ساتھ ان کے شوہر عزت ماب پرنس فلپ، ڈیوک آف ایڈنبرا کی موت کا اعلان کیا جاتا ہے۔ بیان کے مطابق پرنس فلپ کی جمعے کی صبح ونڈسر کاسل میں پرسکون موت ہوئی۔۔۔۔ آئندہ چار ہفتوں میں عالمی جنگ چھڑسکتی ہے، روسی تجزیہ کار نے دعویٰ کر دیا ماسکو(این این آئی)روس کے آزاد فوجی تجزیہ نگار پیویل فیلجین ہاوئر نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ چار ہفتوں کے دوران عالمی جنگ چھڑ سکتی ہے۔انہوں نے یہ دعویٰ ایک انٹرویو میں کیا ہے۔ انہوں نے عالمی جنگ چھڑنے کی پیشن گوئی کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ چار ہفتوں میں دنیا مغربی بلکہ عالمی جنگ کا مشاہدہ کرے گی۔روس کے آزاد فوجی تجزیہ کار پیویل فیلجین ہاوئر نے یہ پیشن گوئی مشرقی یوکرائن اور ملحقہ کریمیا کے قریب علاقوں میں بڑے پیمانے پر روسی افواج کی نقل و حرکت کا تجزیہ کرنے کے بعد کی ہے۔یاد رہے کہ مغربی ممالک پہلے ہی روس کی فوجی نقل

و حرکت پر تشویش کا اظہار کرچکے ہیں۔آزاد فوجی تجزیہ کار پیویل فیلجین ہاوئر کا کہنا ہے کہ مغربی ممالک کی جانب سے ان امور پر تشویش کا اظہار کرنا ٹھیک ہے۔روس کے فوجی تجزیہ کار ہاؤئرکا کہنا ہے کہ اب یوکرین میں روس کے ارادوں کا تعین کرنے کے لئے ایک ماہر نفسیات کی خدمات حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔فوجی تجزیہ کار پیویل فیلجین ہاوئر نے کہا کہ یہ سوال کسی نفسیاتی ماہر سے کیا جائے،انہوں نے استفسار کیا کہ کیا مجھے مزید وضاحت کرنے کی ضرورت ہے؟انہوں نے کہا کہ حقائق موجود ہیں، سب کو دکھائی دے رہے ہیں کہ دھمکیاں بڑھ رہی ہیں اور ان میں تیزی بھی آرہی ہے لیکن میڈیا میں اس پر کچھ زیادہ بحث نہیں ہو رہی ہے مگر میں حالات کی بہت خرابی کی علامات دیکھ رہا ہوں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close