کرونا اور پولیو وائرس کےبعد ڈینگی وائرس بھی پھیلنے لگا، ڈینگی کے 45 نئے کیسز رپورٹ

لاہور(آئی این پی) پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں کرونا وائرس اور پولیو وائرس کے بعد ڈینگی وائرس بھی پھیلنے لگا، صحت حکام کے مطابق کرونا وائرس اور انسداد پولیو مہم کی وجہ سے ڈینگی مہم متاثر ہوئی۔تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں کرونا وائرس اور پولیو وائرس کے بعد ڈینگی وائرس نے بھی سر اٹھانا شروع کردیا۔ لاہور میں گزشتہ 2 ہفتوں میں ڈینگی کے 45 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ذرائع محکمہ صحت کا کہنا ہے

کہ عملے کی کمی، کرونا وائرس اور انسداد پولیو مہم میں کام کرنے سے ڈینگی مہم متاثر ہوئی۔ذرائع کے مطابق شہر میں 15 سے زائد علاقے ڈینگی ہاٹ اسپاٹ قرار دیے گئے ہیں، اسپتالوں میں ڈینگی کانٹرز بھی غیر فعال ہیں۔سی ای او ہیلتھ لاہور کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس، پولیو اور دیگر مہمات کی وجہ سے ڈینگی مہم متاثر ہوئی۔دوسری جانب صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ ہاٹ اسپاٹس کی زیادہ سے زیادہ نشاندہی کر کے ڈینگی لاروا کی تلفی کو یقینی بنایا جا رہا ہے، ڈی ایگ کی سفارشات کے مطابق ایس او پیز پر عملدر آمد کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ عوام سے اپنے گھروں، دکانوں اور دفاتر کو صاف ستھرا رکھنے کی اپیل کرتے ہیں۔صوبائی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ کرونا وائرس کے ساتھ ساتھ ڈینگی کا بھی مربوط حکمت عملی کے تحت مقابلہ کرنا ہوگا، صوبے بھر میں ڈینگی پر قابو پانے کے لیے انتظامیہ کو سخت محنت کرنا ہوگی۔ شوگر سکینڈل: پی ٹی آئی کا ایک اور رہنما ایف آئی اے کے شکنجے میں آگیا، ایکشن لے لیا گیا اسلام آباد(پی این آئی )وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی نصراللہ دریشک کی شوگر مل کو طلبی کا نوٹس جاری کردیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق ایف آئی اے کی جانب سے انڈس شوگر ملز کی انتظامیہ کو 15 اپریل کو طلبی کا نوٹس جاری کیا گیا ہے۔انڈس شوگر ملز انتظامیہ سے سال 20۔2021 میں شوگر کی پیداوار کو فروخت کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔انتظامیہ سے شوگر کی پیداوار و فروخت کا ایف بی آر کو جمع کروایا گیا ریکارڈ بھی طلب کیا گیا ہے۔اس سے قبل ایف آئی اے نے تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین اور وفاقی وزیر خسرو بختیار کے بھائی کے خلاف بھی شوگر سکینڈل کی تحقیقات شروع کررکھی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں