کورونا کیسز میں اضافہ، مکمل لاک ڈاؤن لگانے پر غور

ڈھاکہ (شِنہوا)بنگلہ دیش میں شاہرات ، نقل و حمل اور پلوں کے وزیر عبید القادر نے جمعہ کے روز بتایا ہے کہ حکومت نوول کرونا وائرس کے کیسز میں اضافے کو روکنے کیلئے 14 اپریل سے ملک بھر میں ایک ہفتے کیلئے مکمل لاک ڈاؤن لگانے پر غور کر رہی ہے۔بنگلہ دیشی حکومت نے پیر کے روز ایک ہفتہ کیلئے لاک ڈاؤن کا نفاذ کیا تھا لیکن کاروباری طبقے کے احتجاج کی وجہ سے جمعرات کے روز دکانوں اور خریداری مراکز کو روزانہ 8 گھنٹے کیلئے

کھولنے کی اجازت دے دی گئی تھی۔بنگلہ دیش میں جمعہ کے روز نوول کرونا وائرس کے 7 ہزار 462 نئے کیسز اور 63 اموات کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں جس کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد 6 لاکھ 73 ہزار 594 اور اموات 9 ہزار 584 ہو گئی ہیں۔ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ہیلتھ سروسز(ڈی جی ایچ ایس) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بنگلہ دیش بھر میں نوول کرونا وائرس کے 31 ہزار 654 ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ شوگر سکینڈل: پی ٹی آئی کا ایک اور رہنما ایف آئی اے کے شکنجے میں آگیا، ایکشن لے لیا گیا اسلام آباد(پی این آئی )وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی نصراللہ دریشک کی شوگر مل کو طلبی کا نوٹس جاری کردیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق ایف آئی اے کی جانب سے انڈس شوگر ملز کی انتظامیہ کو 15 اپریل کو طلبی کا نوٹس جاری کیا گیا ہے۔انڈس شوگر ملز انتظامیہ سے سال 20۔2021 میں شوگر کی پیداوار کو فروخت کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔انتظامیہ سے شوگر کی پیداوار و فروخت کا ایف بی آر کو جمع کروایا گیا ریکارڈ بھی طلب کیا گیا ہے۔اس سے قبل ایف آئی اے نے تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین اور وفاقی وزیر خسرو بختیار کے بھائی کے خلاف بھی شوگر سکینڈل کی تحقیقات شروع کررکھی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close