تحر یک انصاف کے صوبائی وزراء سمیت 29 اراکین اسمبلی کا جہانگیر ترین کیساتھ کھڑے ہونے کا اعلان

لاہور(آئی این پی) پاکستان تحر یک انصاف کے صوبائی وزراء سمیت 29اراکین اسمبلی کا جہانگیر خان ترین کیساتھ کھڑے ہونے کا اعلان ‘ایف آئی اے کی کاروائی کو جہانگیر خان ترین کیخلاف انتقامی کاروائی قراردیتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان سے اس زیادتی اور ناانصافی کا نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا ہے جبکہ جہانگیر خان تر ین نے کہا ہے کہ پارٹی میں کوئی فاروڈ بلاک نہیں بنارہا پارٹی کے اندر رہ کر ہی اصول اور حق کی جنگ لڑ یں گے ۔ ذرائع کے

مطابق جمعہ کے روز پاکستان تحر یک انصاف کے مر کزی رکن جہانگیر خان تر ین کے گھر ہونیوالے عشائیہ میں تحر یک انصاف کے ایم این ایز راجہ ریاض احمد ‘ غلام بی بی بھروانہ‘سمیع گیلانی‘ریاض مزاری ‘ خواجہ شیراز‘جاوید وڑائچ اور غلام لالی جبکہ صوبائی وزراء میں سے صوبائی وزیرنعمان لنگڑیال اور صوبائی وزیر اجمل چیمہ، مشیر عبد الحئی دستی‘ایم پی اے امیر محمد خان،رفاقت گیلانی، فیصل جبوانہ ’خرم لغاری‘ آصف مجید،بلا ل وڑائچ ‘عمر آفتا ب ڈھلوں‘ طاہر رندھاوا‘امین چوہدری‘ غلام رسول،سجاد وڑائچ ‘ لاہورسے ایم پی اے نذیر چوہان‘سابق وزیر زوار وڑائچ، مہر اسلم بھروانہ ‘ایم پی اے سلیمان نعیم ‘افتخار گوندل سمیت دیگر بھی شر یک ہوئے شر کاء نے کہا کہ جہانگیرترین کے ساتھ زیادتی ہورہی ہے انکے ساتھ کھڑے ہیںپارٹی کے اندر کوئی فاروڈ گروپ نہیں بنارہے‘ پارٹی کے اندر رہتے ہوئے انصاف کی جدوجہد کریں گے پارٹی میں ہیں اور پارٹی کے پلیٹ فارم سے ہی قیادت سے مطالبہ کریں گے۔ شر کاء نے وزیر اعظم کو مسلسل غلط معلومات فراہم کرنے پر اظہار افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ذاتیات پر مبنی انتقامی کارروائیاں ناقابل برداشت ہیںپارٹی رہنماؤں اور ورکرز کی دل آزاری ہورہی ہے نان الیکٹڈ لوگوں کی وجہ سے معاملات بگڑ رہے ہیں اور پارٹی کمزور ہورہی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں