آزمائش کی ہر گھڑی میں ساتھ ہیں، پاکستان نے چین کو مکمل حمایت کا یقین دلا دیا

بیجنگ ( آئی این پی ) چین میں تعینات پاکستان کے سفیر معین الحق نے کہا ہے کہ پاکستان سنکیانگ کے بارے میں چین کی پالیسی کی مکمل حمایت کرتا ہے اور عوام سے عوام کے تبادلے کو مستحکم کرنے کے لئے چین کے ساتھ مزید تعاون کو فروغ دینے کا خواہاں ہے ۔ گوادر کے مطابق پاکستانی سفیر معین الحق سمیت تقریبا 21 ممالک کے 30 سے زائد سفارت کاروں پر مشتمل وفد نے سنکیانگ ایغیور خودمختار علاقے کا دورہ کیا۔ اس موقع پر سفیر

معین الحق نے کہاچین کا ایک بہت تاریخی علاقہ اور خوبصورت حصہ سنکیانگ دیکھنے پر مجھے بہت خوشی ہے۔ ہم ابھی 3 دن کے لئے یہاں موجود ہیں ، ہم نے علاقائی دارالحکومت اروو مچی اور کاشغر کا دورہ کیا ، جو سلک روڈ کے حصے کے طور پر ایک صدیوں پرانا شہر اور تجارتی مرکز ہے۔ معین الحق نے مزید کہا کہ سنکیانگ میں ہر جگہ ڈویلپمنٹ ہو رہی ہے۔ جس میں انفراسٹرکچر ، صنعت ، زراعت ، صاف پانی کے منصوبوں ، تعلیمی اداروں اور نمائشی مراکز شامل ہیں۔ جہاں بھی جائیں ، آپ دیکھ سکتے ہیں کہ اس خوبصورت خطے کے لوگوں کے لئے ڈویلپمنٹ ہو رہی ہے ، اور اس خطے کی معاشی ترقی ، غربت کے خاتمے ، دیہی علاقوں کی بحالی ، ملازمتوں کے مواقع پیدا کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں خطے میں نقل و حمل اور زراعت میں پیشرفت سے بہت متاثر ہوا ہوں ۔ معین الحق نے اسلامی مرکز ا رمچی اور مسجد کا دورہ کرنے کے بعد کہامیں اس جگہ کے سربراہ امام کی بریفنگ پر بہت خوش ہوں۔قابل ذکر اور اہم بات یہ ہے کہ چین میں مذہب کی آزادی ہے اور یہ چین کے آئین میں شامل ہے ، جو ایک بہت اہم حصہ ہے۔ میرے خیال میں یہ وہ چیز ہے جس کو باہر کے بہت سے لوگ سمجھتے ہی نہیں ہیں اور وہ مذہب اور اقلیتوں کے ساتھ سلوک بارے چین کے خلاف پروپیگنڈہ کرتے رہتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وہ سنکیانگ فیلڈ ٹرپ پر لوگوں کی مذہبی آزادی کا مشاہدہ کر چکے ہیں اور اس دورے کے بعد وہ دنیا کے ہر فرد کو یہ یقین دہانی کراسکتے ہیں کہ انہیں یہاں آنے اور خود اسے دیکھنے کی ضرورت ہے۔ یہاں کے لوگ پرامن طریقے سے اپنی زندگی ، اپنی ثقافت ، اپنی گہری روایات اور سب سے اہم بات یہ ہے کہ ان کے مذہب سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ حق نے ان پالیسیوں کی حمایت اور تعریف کرنے کا بھی اظہار کیا جن سے سنکیانگ میں استحکام اور ترقی کو برقرار رکھنے میں مدد ملی۔ انہوں نے کہا چینی حکومت اس علاقے پر جس طرح توجہ دے رہی

ہے اس سے ہم بہت متاثر ہوئے۔ سنکیانگ کی تیز رفتار ترقی تاریخ میں بے مثال اور یہ ایک معجزہ ہے۔ انسانی حقوق کے دعوے کی بنیاد پر کچھ مغربی ممالک کی افواہوں پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے سفیر نے کہا کہ انسانوں کو بہت سارے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور ہمیں تعاون کی ضرورت ہے نا کہ بدنامی ، یکطرفہ پن یا بالادستی ۔ پاکستان دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں عدم مداخلت کے اصول پر قائم ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close