خریف کی فصل کیلئے پانی کی 10فیصد کمی کا سامنا ہوگا ارسانے پریشان کن اعلان کر دیا

اسلام آباد (این این آئی)انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) نے کہا ہے کہ خریف سیزن کے آغاز پر پانی کی 10 فیصد کمی کا سامنا ہوگا جبکہ خریف سیزن کے اختتام پر 4 فیصد پانی کی قلت کا سامنا ہوگا۔جاری اعلامیے کے مطابق چیئرمین ارسا راؤ ارشاد کی زیرصدارت ایڈوائیزری کمیٹی کے اجلاس کو بتایا گیا کہ خریف سیزن میں مجموعی طور پر 108.75 ملین ایکڑ فٹ (ایم اے ایف) پانی موجود ہوگا۔ 14.47 ایم اے ایف پانی سمندر میں چلا جائے گا۔

اعلامیے کے مطابق 15.01 ایم اے ایف پانی بہاؤ کے دوران زمین جذب کرلے گی ، 10.05 ایم اے ایف پانی آئندہ ربیع سیزن کے آغاز کے لیے بچای جائے گا۔ارسا کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق صوبوں کے درمیان 68.67 ایم اے ایف پانی تقسیم کیا جائے گا، جس میں سے پنجاب کو 34.112 ایم اے ایف اور سندھ کو 30.893 ایم اے ایف پانی دیا جائے گا۔جاری اعلامیے کے مطابق خیبر پختونخوا کو 0.823 ایم اے ایف اور بلوچستان کو 2.848 ایم اے ایف پانی دیا جائے گا۔۔۔۔

پنجاب میں 85 روپے فی کلو چینی ملنی چاہیے، شہزاد اکبر کا دعویٰ،پنجاب حکومت15روپے فی کلوچینی پرسبسڈی دے رہی ہے

اسلام آباد (این این آئی)مشیر داخلہ و احتساب بیرسٹر شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت15روپے فی کلوچینی پرسبسڈی دے رہی ہے ،صوبے میں 85 روپے فی کلو چینی ملنی چاہیے۔ایک انٹرویومیں شہزاداکبر نے کہا کہ عدالت نے متعددبارحکومت کوچینی کی قیمت طے کرنیکاکہا اس بارحکومت نے خودچینی کی قیمت مقرر کی ہے پوری کوشش کریں گے کہ چینی مقررکردہ قیمت میں ملے۔شہزاداکبر نے کہا کہ جہانگیرترین کیخلاف کارروائی کسی کے کہنے پرنہیں کی گئی، کوئی بھی کیس ایسا نہیں جس میں کسی کوٹارگٹ کوکیاگیاہو، کسی اپنے سے سوال کرناتکلیف دہ عمل ہوتاہے یہ تاثردرست نہیں کہ حکومتی جماعت سے تعلق رکھنے والے سے سوال نہ کیاجائے۔انہوں نے کہا کہ ٹیکس ادائیگی ضمن میں ایف بی آرکو5سال کی تحقیقات کرنیکاکہاگیاتھا 3، 4 شوگر ملز نے اسٹے لیا ہوا ہے اور دیگرپرٹیکس لگادیاگیاہے،18شوگرملزپرایف آئی اے کی جانب سے مقدمات درج کیے گئے۔مشیرداخلہ نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کاوژن ہے کہ بلاتفریق احتساب ہو، جس کسی کولگتاہے اسکوٹارگٹ کیاجارہاہے وہ عدالت جائے سوالات کامطلب یہ نہیں وہ شخص مجرم ثابت ہوگیا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close