مخدوم احمد محمود کا جہاز یوسف رضا گیلانی نے استعمال کیا تو میرا کیا قصور ہے، جہانگیر ترین نے دفاع شروع کر دیا

ملتان(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کو نقصان پہنچانے کا تصور بھی نہیں کرسکتا۔نجی ٹی وی کے مطابق جہانگیر ترین کے جہاز پر یوسف رضا گیلانی کے سفر کے حوالے سے جہانگیر ترین کے ذرائع نے معاملے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ جہانگیر ترین اور مخدوم احمد محمود کے الگ الگ جہاز ہیں۔ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین نے کہا کہ پوری ایمانداری اور خلوص سے وزیر اعظم کا ساتھ

دیا، مخدوم احمد محمود کا جہاز یوسف رضا گیلانی نے استعمال کیا تو میرا کیا قصور ہے، حکومت کو میرے جہاز کے بارے میں غلط رپورٹ دی گئی اور اس سارے معاملے کے پیچھے اعظم خان، شہزاد اکبر ہیں، وزیر اعظم کو نقصان پہنچانے کا تصور ہی نہیں کرسکتا، میرا دامن صاف ہے۔۔۔۔۔ جہانگیر ترین سمیت کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں ، کوئی معصوم ہے تو ۔۔۔ فیصل واوڈا بھی بول پڑے اسلام آباد (آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ جہانگیر ترین سمیت کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں ہے، اگر کوئی معصوم ہے یا قصور وار ہے تو اس کا فیصلہ عدالتیں کریں گی۔ جمعرات کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ انکوائری رپورٹ کے مطابق 17 شوگر ملز چینی سکینڈل میں ملوث پائی گئیں اور چینی مافیا کی وجہ سے غریب پاکستانیوں کو قیمت ادا کرنا پڑی۔ غریب کی جیب پر ڈاکہ ڈالنے والوں کو عمران خان برداشت نہیں کر سکتے اگر کوئی معصوم ہے یا قصو روار ہے تو اس کا فیصلہ عدالتیں کریں گی۔۔۔۔۔ حکومت کا شاندار اقدام، پچاس ہزار سے کم ماہانہ تنخواہوں والے افراد کو اب اپنی چھت حکومت فراہم کرے گی، سستے اپارٹمنٹس تعمیر کرنے کا فیصلہ لاہور(پی این آئی) پنجاب میں بے گھر افراد کے لئے حکومت پنجاب کا شاندار اقدام،ایل ڈی اے سٹی نیا پاکستان اپارٹمنٹس کے لئے اپلائی کرنے کا عمل مکمل ہو گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بتایا ہے کہ ایل ڈی اے سٹی نیا پاکستان اپارٹمنٹس بے گھروں کو چھت دینے کے وعدے کی تکمیل ہے۔ حکومت پنجاب نے عوام سے کیا گیا ایک اور وعدہ پورا کر کے سنگ میل عبور کر لیا- 8500 کنال پر 35 ہزار سے زائد اپارٹمنٹس بنا کر وعدہ پورا کریں گے۔وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ پہلے مرحلے میں 4 ہزار اپارٹمنٹس کی تعمیر کا پراجیکٹ شروع کیا جا رہا ہے۔ چھوٹے ملازمین کو نرم شرائط پر قرضے اور وفاقی حکومت کی طرف سے سبسڈی بھی دی

جائے گی- نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی کے تحت 2 ہزارعام شہریوں کو اور 2 ہزار صوبائی، وفاقی حکومت اور ایل ڈی اے ملازمین کو بذریعہ قرعہ اندازی دئیے جائیں گے۔50 ہزار ماہانہ سے کم تنخواہ والے ملازمین اپارٹمنٹس کے لئے اپلائی کرسکیں گے۔ پہلے فیز میں 4 ہزار اپارٹمنٹس کی تعمیر کا پراجیکٹ صرف ڈیڑھ سال کی مدت میں مکمل کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ نیا پاکستان اپارٹمنٹس گیم چینجر منصوبہ ثابت ہوگا جس سے لاکھوں خاندان مستفید ہوسکیں گے۔ مزید برآں وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے کہا کہ اللہ تعالی پر پورا بھروسہ ہے، مخالفین میرا اعتماد متزلزل نہیں کر سکتے – عوام نے اعتماد کیا، اللہ تعالی نے منصب عطا کیا،اب عوام کے حق کے لئے ڈٹ کر کھڑا ہوں – وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ حکومت گرانے کے خواب دیکھنے والے خود گر چکے ہیں۔انتشار کی سیاست کرنے والے خود منتشر ہو کر نشان عبرت بن چکے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے عزم صمیم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کی ترقی کا سفر جاری و ساری رہے گا۔ عوام کے اعتماد پر یقین رکھتے ہوئے آگے بڑھ رہے ہیں -پنجاب کی یکساں ترقی کے لئے اپنا سفر جاری رکھوں گا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب بدل رہا ہے، ترقی آرہی ہے، تیزی سے خوشحال پاکستان کے سنگ میل کی طرف بڑھ رہے ہیں۔وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں عوام سے کئے گئے وعدے پورے کریں گے۔ وزیراعلی عثمان بزدار نے مزید بتایا کہ ترقی کے سفر میں ہر پاکستانی شریک ہو گا-عوام کے مسائل کے حل کی طرف تیزی سے پیشرفت کر رہے ہیں۔ دیہات سے شہروں تک یکساں ترقی کے ویژن کے مطابق عملی اقدامات کر رہے ہیں – وزیراعلیٰ نے کہاکہ ہر چیلنج سے نمٹنا جانتے ہیں، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں کبھی ہمت نہیں ہارتے۔ محرومیاں دور کرنے کے لئے وعدے نہیں عملی اقدامات کرتے ہیں – وزیراعلیٰ نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے مشکل ضرور ہے لیکن ترقی کا سفر رکنے نہیں دیں گے – محروم اور

پسماندہ عوام کو اوپر لانا ہماری ترجیجات میں اولین ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close