اسلام آباد ( پی این آئی) آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف آزاد جموں و کشمیر کے صدرورکن پاکستان تحریک انصاف مرکزی کورکمیٹی بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ سیاست اور صحافت کا چولی دامن کا ساتھ ہے ریاستی میڈیا تحریک آزادی کشمیر اور کشمیر ی عوام کے مسائل اجاگر کر نے میں اہم کردا ر ادا کر رہا ہے، ریاستی میڈیا مسائل کا شکار ہے انشاء اللہ اقتدار میں آکر ریاستی اخبارات اور کشمیر ی
صحافیوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرینگے،اپنے سابقہ دور حکومت میں پریس فاؤنڈیشن کا قیام عمل میں لایا الیکشن بھاری اکثریت سے جیت کر 2001کو ختم ہونے والا سفر 2021میں دوبارہ شروع کرینگے۔آزاد کشمیر کے قومی میڈیا نے بھر پور کامیابی حاصل کرکے ابلاغی محاذ پر اہم کردار ادا کیا ۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے کشمیر ایکسپریس کی 19ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔بیرسٹر سلطان محمود نے کہا کہ ہم عمرا ن خان کے وژن کو لیکر آزاد کشمیر کے ہر گاؤں، یونین کونسل تک جارہے ہیں اور انشاء اللہ آنیوالا دور پی ٹی آئی کا ہے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرکے حکومت بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ریاستی میڈیا کی مضبوطی کیلئے وفاق میں بھی بات کی ہوئی ہے انشاء اللہ ان اخبارات کی مضبوطی انکے مسائل کو حل کرنے میں مدد ملے گی، کشمیر ی میڈیا ہمارا ثاثہ ہے ان کی مضبوطی ریاست کی مضبوطی ہے،۔تقریب میں پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماؤں سردار عبدالقیوم نیازی،طاہر کھوکھر،راجہ منصور،سردار امتیاز احمد، سرار امجد جلیل،سردار ارشاد محمود، سید کمال حیدرشاہ، سردار ندیم آزاد،زاہد اقبال ہاشمی، راجہ مسعود ایڈووکیٹ، چوہدری عامر نذیر، سردار ماجد شریف،ساجد عباسی، راجہ شجاعت، شوکت محمود خان، راجہ عقیل، دعا زبیر،راجہ فہد انور ایڈووکیٹ، جہانگیر ایڈووکیٹ،بابر عباسی، حبیب احمد، راجہ شیر افگن، ندیم کمال،ثوبان افتخار،راجہ حفیظ،راجہ آصف لطیف،راجہ آفتاب احمد،نثار احمد کیانی،زاہد بشیر،راجہ عنایت،بشیر احمد خان،راجہ محبوب،خالد یوسف،راجہ جنید،راجہ محمد شفیق نے شرکت کی۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں