اسلام آباد(پی این آئی)نجی ٹیلی ویژن چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی و تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے انکشاف کیا ہے کہ نواز شریف نواز شریف اسٹیبلشمنٹ کے خلاف اپنے جارحانہ بیانے سے پیچھے ہٹ گئے۔ تفصیلات کے مطابق پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی
عارف حمید بھٹی نے دعویٰ کیا کہ نواز شریف نے اسٹیبلشمنٹ سے معافی دلوانے کے لیے ایک اہم شخص سے رابطہ کر لیا ہے۔عارف حمید بھٹی نے کہا کہ میں اُس شخص کا نام بھی جانتا ہوں، وہ میرا دوست ہے ۔ انہوں نے پروگرام میں انکشاف کیا کہ نواز شریف نے جس شخص سے معافی دلوانے کے لیے رابطہ کیا میں اُس کا نام جانتا ہوں، لیکن بتاوں گا نہیں، ورنہ میرے لیے مسئلہ پیدا ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کہتے ہیں کہ اسٹیبلشمنٹ ہم سے مذاکرات کرنے کے لیے رابطہ کر رہی ہے، لیکن حقیقت میں یہ لوگ خود طاقتور لوگوں سے مذاکرات کرنا چاہتے ہیں۔واضح رہے کہ نواز شریف گزشتہ سے پیوستہ برس پلیٹ لیس کی کمی کی وجہ سے ملک سے باہر لندن علاج کے لیے چلے گئے تھے، تاہم ایک طویل عرصہ گزر جانے کے باوجود وہ ابھی واپس نہیں آئے۔ ن لیگ کا موقف ہے کہ نواز شریف کا لندن میں علاج جاری ہے، اور آئندہ چند ماہ میں وہ علاج کروا کر وطن واپس آئیں گے۔ دوسری جانب مریم نواز نے نواز شریف کی واپسی کے حوالے سے سخت موقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو بھی نوازشریف کی وطن واپسی کا مطالبہ کرے گا، میں اس کی زبان کھینچ لوں گی۔ نواز شریف نے فضل الرحمان کو پی ڈی ایم کا نمائشی صدر بنایا تھا، جے یو آئی کے ناراض رہنما نے بھانڈا پھوڑ دیا کراچی(آئی این پی) جمعیت علمائے پاکستان کے سینئر رہنما حافظ حسین احمد نے کہاہے کہ نواز شریف نے مولانا فضل الرحمان کو پی ڈی ایم کا نمائشی صدر بنایا تھا، پی ڈی ایم غیر فطری اور مفاداتی اتحاد تھا، پی ڈی ایم سے فائدہ اٹھانے کے لیے نواز شریف نے ہوشیاری سے کام لیا، پیپلزپارٹی سیاسی انداز میں اپنے معاملات آگے بڑھا رہی تھی، پیپلزپارٹی نے بھی بڑی ہوشیاری سے پی ڈی ایم کو کٹھ پتلی بنادیا تھا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے جے یو آئی رہنما حافظ حسین احمد نے کہا کہ پی ڈی ایم غیر فطری اور مفاداتی اتحاد تھا، پی ڈی ایم سے فائدہ اٹھانے کے لیے نواز شریف نے ہوشیاری سے کام لیا۔انہوں نے کہا کہ نمائشی صدر ہونے کی وجہ سے فضل الرحمان سے اختلاف کیا تھا، نواز شریف نے اپنے معاملات سیدھا کرنے کے لیے پی ڈی ایم بنائی تھی۔حافظ حسین احمد نے کہا کہ پیپلزپارٹی سیاسی انداز میں اپنے معاملات آگے بڑھا رہی تھی، پیپلزپارٹی نے بھی بڑی ہوشیاری سے پی ڈی ایم کو کٹھ پتلی بنادیا تھا۔انہوں نے کہا کہ اے این پی نے انتہائی طور پر اپنی سیاست کے لیے اہم فیصلہ کیا ہے، شوکاز نوٹس تو مسلم لیگ ن اور ان
کے رہنماں کو ملنا چاہیے، محمد زبیر ملاقاتیں کرتے تھے انہیں تو کوئی شوکاز نہیں دیا گیا۔جے یو آئی رہنما نے کہا کہ ن لیگ یقینا بڑی پارٹی تھی لیکن فضل الرحمان کو نمائشی رکھا گیا، پیپلزپارٹی نے بڑی ہوشیاری سے اپنے پتے کھیلے ہیں، ممکن ہے اب نئی سیاسی صف بندی ملک میں رونما ہوجائے۔۔۔۔ پائلٹوں کی تنظیم پالپا کے صدر معطل، پرواز اڑانے سے بھی روک دیا گیا کراچی (آئی این پی ) پی آئی اے انتظامیہ نے صدر پالپا کیپٹن سلمان کو معطل کرکے پرواز اڑانے سے روک دیا۔ پی آئی اے انتظامیہ کے مطابق پائلٹوں کی تنظیم پالپا کے صدر کیپٹن سلمان کو پالپا کے ممبرز پائلٹس کو خط لکھنے پر معطل اور گراونڈ کیا گیا ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ صدر پالپا کیپٹن سلمان نے خط کے ذریعے پائلٹوں میں بے چینی پھیلائی ہے جس پر صدر پالپا کو شوکاز نوٹس بھی جاری کیا گیا ہے جب کہ صدر پالپا سے پہلے جنرل سیکرٹری کیپٹن عمران ناریجو بھی تین ماہ سے معطل ہیں۔ ذرائع کے مطابق پالپا کے نائب صدر کیپٹن مقصود بجارانی اور جوائنٹ سیکرٹری کیپٹن قاسم قادر بھی معطل ہیں، پالپا کے عہدیداروں نے معطلی اور شوکاز کے خلاف عدالت سے رجوع کر رکھا ہے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں