جے یو آئی کے ناراض رہنما نے بھانڈا پھوڑ دیا

کراچی(آئی این پی) جمعیت علمائے پاکستان کے سینئر رہنما حافظ حسین احمد نے کہاہے کہ نواز شریف نے مولانا فضل الرحمان کو پی ڈی ایم کا نمائشی صدر بنایا تھا، پی ڈی ایم غیر فطری اور مفاداتی اتحاد تھا، پی ڈی ایم سے فائدہ اٹھانے کے لیے نواز شریف نے ہوشیاری سے کام لیا، پیپلزپارٹی سیاسی انداز میں اپنے معاملات آگے بڑھا رہی تھی، پیپلزپارٹی نے بھی بڑی ہوشیاری سے پی ڈی ایم کو کٹھ پتلی بنادیا تھا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے

جے یو آئی رہنما حافظ حسین احمد نے کہا کہ پی ڈی ایم غیر فطری اور مفاداتی اتحاد تھا، پی ڈی ایم سے فائدہ اٹھانے کے لیے نواز شریف نے ہوشیاری سے کام لیا۔انہوں نے کہا کہ نمائشی صدر ہونے کی وجہ سے فضل الرحمان سے اختلاف کیا تھا، نواز شریف نے اپنے معاملات سیدھا کرنے کے لیے پی ڈی ایم بنائی تھی۔حافظ حسین احمد نے کہا کہ پیپلزپارٹی سیاسی انداز میں اپنے معاملات آگے بڑھا رہی تھی، پیپلزپارٹی نے بھی بڑی ہوشیاری سے پی ڈی ایم کو کٹھ پتلی بنادیا تھا۔انہوں نے کہا کہ اے این پی نے انتہائی طور پر اپنی سیاست کے لیے اہم فیصلہ کیا ہے، شوکاز نوٹس تو مسلم لیگ ن اور ان کے رہنماں کو ملنا چاہیے، محمد زبیر ملاقاتیں کرتے تھے انہیں تو کوئی شوکاز نہیں دیا گیا۔جے یو آئی رہنما نے کہا کہ ن لیگ یقینا بڑی پارٹی تھی لیکن فضل الرحمان کو نمائشی رکھا گیا، پیپلزپارٹی نے بڑی ہوشیاری سے اپنے پتے کھیلے ہیں، ممکن ہے اب نئی سیاسی صف بندی ملک میں رونما ہوجائے۔۔۔۔

وزیراعظم عمران خان نے قبضہ مافیا کے خلاف سخت ترین کارروائی کا حکم دے دیا

اسلام آباد۔ (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے وفاقی اور صوبائی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ قبضہ مافیا کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جائے جبکہ پاکستان سیٹیزن پورٹل پر عوام کی سہولت کیلئے خصوصی کیٹگری الاٹ کردی گئی ہے،خصوصی کیٹگری کی بدولت قبضہ مافیا سے متعلق شکایات باآسانی متعلقہ حکام تک پہنچائی جاسکیں گی۔ پرائم منسٹر ڈیلیوری یونٹ (پی ایم ڈی یو )سے جاری تفصیلات کے مطابق قبضہ مافیا سے متعلق خصوصی کیٹگری کا اعلان وزیراعظم عمران نے 4 اپریل کو عوامی رابطے کے پروگرام میں کیا تھا،پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کی جانب سے تمام چیف سیکرٹریز، آئی جیز، چیف کمشنر اسلام آباد اور چیئرمین سی ڈی اے کو مراسلہ ارسال کیا گیا ہے۔مراسلے کے مطابق تمام چیف سیکرٹریز متعلقہ محکموں کے افسران، کمشنرز، ڈی آئی جیز، ڈپٹی کمشنرز اور ڈی پی اوز کو معاملے کی سنگینی پر خصوصی ہدایات دینگے۔مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ قبضہ مافیا سے متعلق وہ شکایات جو کسی بھی عدالت میں زیر سماعت ہو ان پر کوئی کاروائی نہیں کی جائے گی،نجی اراضی کے معاملات میں دونوں اطراف کی شنوائی ضروری ہو گی،قبضہ مافیا سے متعلق کی گئی شکایات پر کاروائی کی مد میں تمام چیف سیکرٹریز کی جانب سے سہ ماہی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کی جائے گی،قبضہ مافیا کے خلاف کاروائیاں نہ کرنے پر افسران کا احتساب کیا جائے گا۔مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ اس اقدام سے جہاں نجی اراضی پر قبضہ کا خاتمہ ہوگا وہاں سرکاری اراضی بھی قابضین سے واگزار کرائی جاسکے گی۔اس پورٹل پر پاکستانی تارکین وطن کی شکایات ترجیح بنیادوں پر حل ہوں گی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں