لودھراں (آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے پیپلزپارٹی میں شمولیت سے متعلق خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے خلاف مسلسل پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے،پی پی قیادت سے ملاقات اور شمولیت کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے، میرے خلاف خبریں چلوانے والوں کو مایوسی ہو گی۔اس سے قبل پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما اور صوبہ سندھ کی وزیر برائے وومن ڈویلپمنٹ سیدہ شہلا رضا نے دعوی کیا ہے کہ جہانگیر ترین
پی ٹی آئی چھوڑ کر پی پی میں شامل ہوسکتے ہیں۔اپنی ٹوئٹ میں شہلا رضا کا کہنا تھاکہ جہانگیر ترین نے مخدوم احمد محمود سے ملاقات کی ہے اور اگلے ہفتے کراچی میں سابق صدر آصف زرداری سے ملاقات کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ خیال ہے کہ جہانگیر ترین اس ملاقات میں پی ٹی آئی چھوڑنے اور ساتھیوں سمیت پی پی پی میں شمولیت اختیار کر لیں گے، اگر واقعی ایسا ہوگیا تو نہ بزدار رہے گا نہ نیازی ہوگا۔اس معاملے پر جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ میرے خلاف مسلسل پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے جبکہ پیپلز پارٹی کی قیادت سے ملاقات کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔انہوں نے کہا کہ میرے خلاف خبریں چلوانے والوں کو مایوسی ہو گی۔۔۔۔۔اب دھاندلی نہیں ہو گی، وزیراعظم نے انتخابی اصلاحات پر ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کرنے کا حکم دے دیا اسلام آباد(آئی این پی ) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ انتخابی اصلاحات پر ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کیا جائے۔ وزیراعظم عمران خان سے سینیٹر علی ظفر نے ملاقات کی جس میں مختلف قانونی امور اور انتخابی اصلاحات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ عمران خان نے کہا کہ انتخابی اصلاحات پر ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کیا جائے ، انتخابات میں بدعنوانی اور پیسے کے استعمال کو روکیں گے، سینیٹ میں حکومت تمام پارٹیوں کو ساتھ لے کر چلے گی ، ہماری کوشش ہے کہ سینیٹ میں زیر التوا قانون سازی جلد از جلد مکمل کی جائے۔ دوسری طرف وزیراعظم عمران خان سے لارڈ نذیر نے ملاقات کی جس میں کورونا وبا، اوورسیز پاکستانیوں سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان اور لارڈ نذیر کی ملاقات م…
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں