اسلام آباد۔ (اے پی پی) وزیر اعظم عمران خان 8 اپریل کو بنگلہ دیش میں منعقد ہونے والے 10 ویں ڈی ایٹ ورچوئل سربراہ اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے جبکہ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی 19 ویں وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کریں گے جو اجلاس سے پہلے ہوگا۔ دفتر خارجہ کے مطابق اس سربراہی اجلاس میں بنگلہ دیش ، مصر ، انڈونیشیا ، ایران ، ملائشیا ، نائیجیریا ، ترکی اور پاکستان سمیت آٹھ ڈی -8 ممبر ممالک کے سربراہان
ریاستیں / حکومتیں شریک ہوں گی۔ توقع کی جارہی ہے کہ 10 ویں ڈی۔8 سربراہی اجلاس میں اعلامیہ اور 30۔2020 کیلئے روڈ میپ جاری کیا جائے گا ۔ ترکی کے صدر رجب طیب اردوان ڈی -8 سربراہی اجلاس کی صدارت بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ کو سونپ دیں گے۔ 8ممبر ممالک کے درمیان اقتصادی اور ترقیاتی تعاون کو فروغ دینے کے لئے ڈی۔8 کا قیام 1997 میں لایا گیا تھا۔ ڈی ایٹ سیکرٹریٹ استنبول میں واقع ہے۔ ڈی ایٹ کے مقاصد میں ، عالمی معیشت میں ترقی پذیر ممالک کی پوزیشن کو بہتر بنانا ، تجارتی تعلقات میں نئے مواقع اور بین الاقوامی سطح پر فیصلہ سازی میں حصہ لینا شامل ہے۔ ڈی ایٹ رکن ممالک کے مابین تعاون کے ترجیحی شعبوں میں تجارت، صنعت، زراعت اور خوراک کا تحفظ،سیکورٹی، توانائی، نقل و حمل اور سیاحت شامل ہیں ۔ پاکستان نے ڈی ایٹ کے مقاصد اور اہداف کے فروغ اور ان کے حصول کے لئے سرگرم کردار ادا کیا ہے۔ پاکستان نے 2012 میں اسلام آباد میں آٹھویں ڈی۔8 سمٹ کی میزبانی کی تھی۔۔۔۔ پاکستان کا اہم ترین سرکاری اداراہ جس میں ملازمین کو مستقل کرنے کی پالیسی بالکل ہی ختم کر دی گئی سکھر(پی این آئی) وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی نے پاکستان ریلوے کا قانون تبدیل کرتے ہوئے ملازمین کو مستقل کرنے کی پالیسی ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔سکھرمیں چیمبر آف کامرس کے وفد سے ملاقات اور سلیپر فیکٹری کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ ریلوے کے قانون کو بدل کر مزید بہتر بنا دیں گے۔انہوں نے کہا کہ ریلوے کے ملازمین کو مستقل کرنے کی پالیسی ختم کردوں گا مگر ان کو حلال کی کمائی کرنے کے لیے مواقع فراہم کروں گا۔وزیر ریلوے نے دریائے سندھ پر قائم تاریخی لیسنڈاوں پل سکھر کی ضلعی حکومت کے حوالے کرنے کا بھی اعلان کردیا۔انہوں نے کہا کہ ریلوے کو بزنس ماڈل کے طور پر چلایا جائے گا فریٹ ہمارے لیے بہت اہم ہے اور ہمارا مستقبل ہے جس میں سکھر اہم
کردار ادا کرسکتا ہے مگر یہاں کا ٹریک بہت کمزور اور خطرناک ہے جس کی بحالی کے لیے احکامات جاری کردیے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ میں ریلوے کو اسٹیل مل کی طرح کا ادارہ نہیں بناسکتا کیونکہ اگر ریلوے بہتر ہوجائے تو وہ ملک کی معیشت میں کلیدی کردار ادا کرسکتاہی.انہوں نے اس موقع پر کورونا کے دوران ٹرینوں کو بند کرنے سے بھی یکسر انکار کرتے ہوئے کہا کہ ٹرینوں کو بند نہیں کیا جائے گا یہ غریب کی سواری ہے اور اس کی بندش سے غریب پریشان ہوگاتاہم ٹرینوں میں کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کرایا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ ریلوے کی سیفٹی پر کوئی کمپرومائیز نہیں کیا جائے گا ہم اس کی آمدنی میں بھی اضا فہ کرنا اور مسافروں کی جانوں کو بھی تحفظ فراہم کرنا چاہتے ہیں میرے نزدیک کوئی حادثہ چھوٹا نہیں ہوتا۔اعظم سواتی نے کہا کہ سکھر ڈویژن میں گزشتہ دنوں پیش آنے والا کراچی ایکسپریس کا حادثہ بھی بہت بڑا حا دثہ تھا جس میں میرے ملک کی ایک خاتوں جاں بحق ہوئی اور کئی افراد زخمی ہوئے اس حادثے پر اب تک 8 افسران کے خلاف کارروائی کی جاچکی ہے اور دیگر 8 افسران کے خلاف انکوائری کی جارہی ہے اور ان کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔وزیر ریلوے نے کہا کہ لیسنڈاؤں پل کو ضلعی حکومت کے حوالے کرنے کیحوالے سے سندھ کا دورہ مکمل کرکے لاہور پہنچتے ہی سکھرکے ڈپٹی کمشنر کو خط لکھوں گا کہ وہ اس پل کو تحویل میں لیں۔ان کا کہنا تھا کہ ریلوے ملازمین کو مستقل کرنے کی میرے پاس کوئی پالیسی نہیں ہے ریلوے کے ایک انچ پر بھی قبضہ نہیں رہنے دیا جائے گا، افسران اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے انجام دیں میں جلد ان کو تقرری و تبادلوں کے حوالے سے آزاد کردوں گا۔انہوں نے کہا کہ ریلوے کالونیوں میں ہاؤسنگ اسکیمیں شروع کی جائیں گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں