گلگت(آئی این پی) گلگت بلتستان حکومت نے کورونا وائرس کے پھیلا وکو روکنے کیلئے آنے اور جانے والی بین الصوبائی ٹرانسپورٹ پر ہفتے میں دو دن کے لیے پابندی عائد کردی ہے۔ محکمہ داخلہ گلگت بلتستان کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ٹرانسپورٹ پر پابندی 25 اپریل تک ہفتہ اور اتوار کے روز ہوگی۔سیکریٹری داخلہ گلگت بلتستان کے مطابق گلگت بلتستان کیلئے فضائی سروس سخت ایس اوپیز کے تحت جاری رہے گی۔خیال رہے کہ گزشتہ
روز نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول آپریشن (این سی او سی)نے کورونا کی صورتحال کے پیش نظر ملک میں بین الصوبائی ٹرانسپورٹ پر ہفتہ، اتوار کیلئے پابندی لگا دی تھی۔نوٹیفکیشن کے مطابق تمام بین الصوبائی ٹرانسپورٹ ہفتہ اور اتوار کو بند رہے گی۔ یہ پابندی 10 تا 25 اپریل تک عائد رہے گی جب کہ بین الصوبائی ٹرانسپورٹ پیر سے جمعہ تک چلتی رہے گی۔این سی او سی کے فیصلے کے مطابق پورے ملک میں ریلوے 75 فیصد مسافروں کے ساتھ پورا ہفتہ چلے گی۔۔۔۔۔ ملک میں ایک ہی دن روزہ اور عید منانے پر اتفاق رائے پیداکرنے کیلئے کوششیں، بڑا فیصلہ کر لیا گیا اسلام آباد (پی این آئی) چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر نے وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری سے ملاقات کی جس میں ملک میں ایک ہی دن روزہ اور عید منانے کیلئے اتفاق رائے پیدا کرنے کے لیئے کوششیں کرنے کا اعادہ کیا گیا ۔چیئرمیں رویت ہلال کمیٹی نے وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی جانب سے 12 اپریل کو آبزرویٹری کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی یقین دہانی کرائی ۔فوا دچوہدری نے کہاکہ سائنس کی مدد سے چاند کے حوالے سے اتفاق رائے پیدا کرنا چاہتے ہیں، مولانا عبدالخبیر نے اپنے موبائل فون میں وزارت کی تیار کردہ چاند کی ایپ بھی حاصل کی۔مولانا عبد الخبیر نے کہاکہ رویت ہلال کمیٹی اور وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی چاند کی روئت کے حوالے سے ملکر کام کرینگے، چیئرمیں رویت ہلال نے فواد چوہدری کی سائنس کے شعبہ میں خدمات کی تعریف کی ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں