چیئر پرسن ضلع کونسل اٹک ایمان طاہر پر مقدمہ درج، سپریم کورٹ کے فیصلے کے برعکس چارج دینے سے انکار

گجرات(آئی این پی ) سابق ضلع ناظم گجرات چوہدری شفاعت حسین نے چیئر پرسن ضلع کونسل اٹک ایمان طاہر پر مقدمہ درج ہونے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ اٹک کی انتظامیہ نے سپریم کورٹ کے احکامات کو تسلیم نہ کر کے سنگین خلاف ورزی کی ہے فوری طور پر مقدمہ خارج کر کے محترمہ ایمان طاہر کو چیئر پرسن ضلع کونسل اٹک کا چارج دیا جائے ۔چوہدری شفاعت حسین نے کہا کہ میں نے پہلے ہی کہا تھا بیورو کریسی نہیں چاہتی کہ

اختیارات نچلی سطح پر منتقل ہوں حقیقی جمہوریت میں اختیارات ہمیشہ بلدیات کے پاس ہوتے ہیں اگراس روٹ لیول پر جمہوریت کی منتقلی ہی عوامی فلاح و بہبود کی ضمانت ہے پنجاب حکومت نے پہلے ہی بلدیاتی اداروں کو معطل کر کے غیر آئینی کام کیا تھا اب ان کو چارج نہ دے کر توہین عدالت کی جا رہی ہے حکومت ہوش کے ناخن لے اور بلدیاتی اداروں کو اپنا آئینی حق استعمال کرتے ہوئے عوام کی خدمت کرنے دے انہوں نے کہا کہ محترمہ ایمان طاہر پر درج مقدمہ فوری ختم کرے اور رواداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان کو اپنے مینڈیٹ کے مطابق اٹک عوام کی خدمت کرنے دیں ۔ ۔۔۔۔ جہانگیر ترین کی پیپلزپارٹی میں شمولیت؟ شہلا رضا کے دعوے پر خود ہی میدان میں آگئے لودھراں(پی این آئی )پیپلزپارٹی میں شمولیت کی خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی میں شمولیت کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شہلا رضا کی طرف ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے دعویٰ کیا گیا تھا کہ جہانگیر خان ترین پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ہو جائیں گے جس پر پی ٹی آئی جہانگیر ترین رہنما کا رد عمل سامنے آ گیا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ میرے خلاف مسلسل پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، پی پی قیادت سے ملاقات اور شمولیت کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، میرے خلاف خبریں چلوانے والوں کو مایوسی ہو گی۔جہانگیر ترین کی مخدوم احمد محمود سے ملاقات،اگلے ہفتہ کراچی میں سابق صدر آصف زرداری سےملاقات کریں گے،خیال ہے کہ جہانگیر ترین اس ملاقات میں پی ٹی آئی چھوڑنے اور ساتھیوں سمیت پی پی پی میں شمولیت اختیار کر لیں گے،اگر واقعی ایسا ہوگیا تو نہ بوزدار رہے گا نہ نیازی ہوگا

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close