اگلے وزیراعظم شفقت محمود ہوں گے، وفاقی وزیر تعلیم کی مقبولیت میں اضافہ

اسلام آباد (پی این آئی)کورونا وائرس کی تیسری خطرناک لہر کی وجہ سے ملک بھر میں تعلیمی اداروں پر نئی پابندیاں عائد کرنے کے بعد وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود ایک مرتبہ پھر ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شفقت محمود ایک مرتبہ پھر ٹاپ

ٹرینڈ بن گئے۔ کورونا کی تیسری لہر کے نتیجے میں ملک بھر میں کورونا کیسز بڑھنے کی وجہ سے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے تعلیمی اداروں پر نئی پابندیاں عائدکر دی، جس کی وجہ سے طالب علم شفقت محمود سے خوش ہیں اور ان کے حوالے سے ٹویٹس کر رہے ہیں۔طلبا نےشفقت محمود کو وزیراعظم نامزد کرنے کا مطالبہ کردیا ۔ ذرائع کے مطابق آج ہونے والے اجلاس میں وفاقی حکومت نے پہلی سے آٹھویں جماعت تک تعلیمی اداروں کو عید تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا۔طلبا نے شفقت محمود کواپنا پسندیدہ وزیر مانتے ہوئے اگلا وزیراعظم بنانے کا مطالبہ کیا ۔ملک بھر میں کورونا کیسز بڑھنے کی وجہ سے آج این سی اوسی کا اہم اجلاس ہوا جس میں تعلیمی اداروں کی بندش کے بارے مختلف تجاویز پیش کی گئیں، تمام تجاویز کو مدنظر رکھتے ہوئے وفاقی حکومت نے پہلی سے آٹھویں جماعت تک تعلیمی اداروں کو عید تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا۔تعلیمی اداروں کی بندش کے اس فیصلے کے بعد کچھ طلبا خوشی کا اظہارکیا تو کچھ کے چہروں پر مایوسی چھاگئی،وفاقی وزیرتعلیم کے فیصلوں پر طلبا نے شفقت محمودکو اپناپسندیدہ وزیر تعلیم مانا جبکہ سوشل میڈیا پر اپنا وزیراعظم بھی مانتے ہیں۔آج وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدرات نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر( این سی او سی) کے تحت صوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس ہوئی، کانفرنس میں وفاقی و صوبائی وزرائے تعلیم و صحت نے شرکت کی،کانفرنس میں ملک بھر میں کورونا کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا،کانفرنس میں عید کی چھٹیوں کے بعد امتحانات لینے پر اتفاق رائے ہوا، پہلی سے آٹھویں جماعت تک تعلیمی اداروں کو عید تک بند رکھنے جبکہ نہم سے بارہویں جماعت تک کے بچوں کو پچاس فیصد حاضری کے تحت سکول بلوانے کا فیصلہ کیا گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ برس بھی کورونا کیسز کے بڑھنے کی وجہ سے وفاقی وزیر شفقت محمود نے تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کیا تھا، جس کے بعدجہاں کئی طالب علموں نے شفقت محمود کے اس فیصلے کے تعریف کی تھی، وہیں چند طالب علم ایسے بھی تھے جو امتحانات ملتوی ہونے اور سکول بند ہونے کی وجہ سے پریشان ہو گئے تھے۔ اس موقع پر شفقت محمود ٹویٹر پر ٹرینڈ بنے رہے اور اِن کے حوالے سے ملک بھر سے طالب علموں نے طرح طرح کے دلچسپ ٹویٹس کیے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close