چوہدری نثار متحرک ہو گئے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے ریلیف کیلئے کوششیں شروع کردیں

اسلام آباد(پی این آئی)نجی ٹی وی پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما شوکت بسرا نے کہاہے کہ (ن)لیگ کے ناراض رہنما سینئر سیاستدان چوہدری نثار مسلم لیگ (ن )کے قائد نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کے لئے کچھ بھی نہیں کر رہے بلکہ وہ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف اور ان کے بیٹے حمزہ شہباز کے لیے بہت کچھ کررہے ہیں۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ مسلم لیگ( ن) کی نائب صدر مریم نواز کو باہر بھیجنے کیلئے پھر سے ڈیل کی کوشش کی گئی ، اس سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ ن کے قاصد دو تین بار آچکے ہیں لیکن انہیں کورا جواب دے دیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close