بین الصوبائی ٹرانسپورٹ پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد(آئی این پی)نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول آپریشن (این سی او سی)نے کورونا کی صورتحال کے پیش نظر ملک میں بین الصوبائی ٹرانسپورٹ پر ہفتہ، اتوار کیلئے پابندی لگا دی تھی جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق تمام بین الصوبائی ٹرانسپورٹ ہفتہ اور اتوار کو بند رہے گی۔ یہ پابندی 10 تا 25 اپریل تک عائد رہے گی جب کہ بین الصوبائی ٹرانسپورٹ پیر سے جمعہ تک چلتی رہے گی۔این سی او سی کے فیصلے کے

مطابق پورے ملک میں ریلوے 75 فیصد مسافروں کے ساتھ پورا ہفتہ چلے گی۔ آج ہی اپنی گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کی ٹینکیاں بھروا لیں، پیٹرول صارفین کیلئے تشویشناک خبر آگئی کراچی(پی این آئی) آئل ٹینکرز کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن نے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کی جانب سے خلاف ضابطہ ٹھیکے دیے جانے پر احتجاجاً ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی ترسیل بند کرنے کی دھمکی دے دی۔آٸل ٹینکرز کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن نے آٸل مارکیٹنگ کمپنیوں(او ایم سیز) کی خلاف ضابطہ کمرشل اور بلک لوڈنگ کے خلاف احتجاجی لاٸحہ عمل مرتب کرنے کا اعلان کرتے ہوٸے کہا ہے کہ 6 مختلف نجی آٸل مارکیٹنگ کمپنیاں من پسند ڈیلرز کو خلاف ضابطہ پیٹرول ڈیزل کی ترسیل کا ٹھیکہ دے رہی ہیں جس سے رجسٹرڈ 15 ہزار کنٹریکٹرز براہ راست متاثر ہورہے ہیں۔ایسوسی ایشن کے صدر عابد اللہ آفریدی نے ایکسپریس کو بتایا کہ اگر او ایم سیز نے اوگرا قوانین کے مطابق کیو سسٹم پر لوڈ نہ دیا توسخت لاٸحہ عمل اختیار کیا جاٸے گا۔عابد اللہ آفریدی نے بتایا کہ اوگرا اور متعلقہ اوایم سیز کو نظام درست کرنے کے لیے 48 گھنٹے کا الٹی میٹم دے دیا گیا ہے کیونکہ 6 نجی او ایم سیز یومیہ 300 ٹینکرز کیو سسٹم کے بغیر لوڈ کرا رہی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ احتجاجی لاٸحہ عمل کے لیے منگل کو 11 بجے جنرل باڈی کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا گیا ہے، اگر او ایم سیز نے 48 گھنٹوں میں کیو سسٹم بحال نہ کیا تو اندرون ملک پیٹرولیم مصنوعات کی ترسیل بند کردی جاٸے گی۔ آئل ٹینکرز کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن نے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کی جانب سے خلاف ضابطہ ٹھیکے دیے جانے پر احتجاجاً ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی ترسیل بند کرنے کی دھمکی دے دی۔ ایسوسی ایشن کے صدر عابد اللہ آفریدی نے ایکسپریس کو بتایا کہ اگر او ایم سیز نے اوگرا قوانین کے مطابق کیو سسٹم پر لوڈ نہ دیا توسخت لاٸحہ عمل اختیار کیا جاٸے گا۔عابد اللہ آفریدی نے بتایا کہ اوگرا اور متعلقہ اوایم سیز کو نظام درست کرنے کے لیے 48 گھنٹے کا الٹی میٹم دے

دیا گیا ہے کیونکہ 6 نجی او ایم سیز یومیہ 300 ٹینکرز کیو سسٹم کے بغیر لوڈ کرا رہی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close