الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی ارکان قومی اسمبلی کو نوٹس جاری کر دئیے

اسلام آباد(آئی این پی)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے علی حیدر گیلانی کی ووٹ کینسل کرنے کی ویڈیو میں نظر آنے والے پاکستان تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی فہیم خان اور جمیل احمد کو نوٹس جاری کردیے،الیکشن کمیشن میں یوسف رضا گیلانی کے خلاف نااہلی کیس کی سماعت ممبر پنجاب الطاف ابراہیم قریشی کی سربراہی میں تین رکنی کمیشن نے کی،سینیٹر یوسف رضا گیلانی نے الیکشن کمیشن میں جواب جمع کروا دیا جبکہ الیکشن کمیشن نے

جوابات کی نقول پی ٹی آئی کو بھجوا دی،یوسف رضا گیلانی نے نااہلی درخواستیں خارج کرنے کی استدعا کی ہے اور جواب میں ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے لگائے گئے الزامات غیر سنجیدہ ہیں،درخواست میں یوسف رضا گیلانی نے فرخ حبیب اور ملیکہ بخاری کو عادی درخواست گزار قرار دیتے ہوئے کہا کہ درخوست گزار میڈیا میں مشہوری کیلئے کمیشن کے خلاف بھی بیانات دیتے ہیں، جن ویڈیوز کی بنیاد پر کیس کیا گیا وہ غیر تصدیق شدہ ہیں، الیکشن کمیشن شواہد ریکارڈ کرنے کا اختیار نہیں رکھتا، درخواست میں یوسف رضا گیلانی پر کوئی براہ راست الزام نہیں ہے ،تحریری جواب میں مزید کہنا تھا کہ جعلی ویڈیو کو نشر کرنا انتخابی عمل میں مداخلت کے مترادف ہے، پی ٹی آئی سے الزامات کے ٹھوس شواہد طلب کیے جائیں، وکیل کو تاحال ویڈیوز فراہم ہی نہیں کی گئیں،الیکشن کمیشن نے ویڈیو میں نظر آنے والے ایم این ایز فہیم خان اور جمیل احمد کو نوٹس جاری کرتے ہوئے مزید سماعت 27اپریل تک ملتوی کر دی۔ اتحاد میں شوکاز نوٹس اور وضاحت نہیں ہوتی، فرینڈلی اپوزیشن کا الزام سوچا سمجھا منصوبہ ہے، پیپلز پارٹی رہنما اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما وسابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم میں شامل چند لوگوں کا پیپلزپارٹی کو نوٹس دینے کا فیصلہ حیران کن ہے ،اتحاد میں شوکاز نوٹس اور وضاحت نہیں ہوتی ،پیپلزپارٹی نے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر (ن) لیگ کا ہوگا کی کوئی یقین دہانی نہیں کرائی تھی ،پیپلزپارٹی نہ کبھی فرینڈلی اپوزیشن کی نہ کرے گی ،ہمارے پاس کہنے کو بہت کچھ ہے ،ہم چاہتے ہیں اپوزیشن کو نقصان نہ ہو،فرینڈلی اپوزیشن کا الزام سوچا سمجھا منصوبہ ہے ۔پیر کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم میں شامل چند لوگوں کا پیپلزپارٹی کو نوٹس دینے کا فیصلہ حیران کن ہے ، نوٹس کیلئے بلایا جانے والا اجلاس ہی غیر آئینی ہے ،اگر مولانا فضل الرحمان اجلاس کی صدارت نہیں

کرسکتے تھے تو اصولی طور پر اجلاس میری صدارت میں ہونا چاہیے تھا جنرل سیکرٹری کی صدارت میں نہیں ،یہ افسوسناک بات ہے ،اتحاد میں شوکاز نوٹس اور وضاحت نہیں ہوتی ۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی لانگ مارچ کیلئے تیار تھی ،استعفوں کا فیصلہ غیر متوقع تھا ،(ن) لیگ کو پتہ تھا کہ پیپلزپارٹی استعفوں سے انکاری ہے ،پی ڈی ایم اجلاس میں سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر (ن) لیگ کا ہوگا کی یقین دہانی نہیں کرائی تھی ،میں نے دوسرے دن خاقان عباسی کو واضح کردیا تھا کہ سینیٹ میں سب سے بڑی جماعت پیپلزپارٹی ہے اور اپوزیشن لیڈر پیپلزپارٹی کا حق ہے ،شاہد خاقان عباسی نے اس کا واضح جواب نہیں دیا ، پیپلزپارٹی نہ کبھی فرینڈلی اپوزیشن کی نہ کرے گی ،ہمارے پاس کہنے کو بہت کچھ ہے ،ہم چاہتے ہیں اپوزیشن کو نقصان نہ ہو۔ اوورسیز پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر آگئی، پی آئی اے نے دو اضافی پروازوں کی اجازت حاصل کر لی کراچی (پی این آئی) برطانیہ کی جانب سے پاکستان کو ریڈ لسٹ میں شامل کیے جانے کے بعد قومی ایئر لائن پی آئی اے نے برطانیہ کیلئے دو اضافی پروازوں کی اجازت حاصل کرلی۔برطانیہ کی جانب سے پاکستان کو ریڈ لسٹ اور پروازوں کی بکنگ پر رش کی صورتحال کے حوالے سے جاری بیان میں پی آئی اے کے ترجمان نے اعلان کیا کہ قومی ایئر لائن نے برطانیہ کیلئے مزید دو پروازوں کی اجازت لے لی ہے۔ پہلی اضافی پرواز 7 اپریل کو رات ڈھائی بجے اسلام آباد تا مانچسٹر روانہ ہوگی۔تمام ایسے مسافر جو ابھی تک ٹکٹوں کا حصول نہیں کرسکے فوری طور پر پی آئی اے دفاتر سے رجوع کریں.سی ای او پی آئی اے کی خصوصی ہدایات پر لوگوں کی سہولت کی خاطر پی آئی اے بکنگ دفاتر آج رات 10 بجے تک کام کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں