کورونا کے پھیلائو میں اضافہ، لاہور کے مذید 9 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈائون نافذ

لاہور(آئی این پی)کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر لاہور کے مزید 9علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈائون نافذ کر دیا گیا،سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر سارہ اسلم کے مطابق زیادہ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے والوں علاقوں میں سمارٹ لاک ڈائون لگایا جا رہا ہے،لاہور میں کیولری گرائونڈ، پنجاب ایمپلائی ہائوسنگ سوسائٹی، ماڈل ٹائون ایف اور ای بلاک میں لاک ڈائون لگا دیا گیا ہے،اس کے علاوہ داتا گنج بخش ٹائون میں راج گڑھ، چوہان روڈ، شادمان

کالونی نمبر1، اسلام پورہ اور شاہ جمال اچھرہ کو بند کر دیا گیا ہے، علامہ اقبال ٹائون کے کریم بلاک میں بھی سمارٹ لاک ڈائون لگا دیا گیا ہے،لاک ڈائون والے علاقوں میں تمام شاپنگ مالز، ریسٹورانٹ، دفاتر(نجی اور سرکاری)بند رہیں گے،علاقہ مکینوں کی نقل و حمل محدود ہو گی، انتہائی ضرورت کے پیش نظر ایک فرد ایک سواری استعمال کر سکے گا، ہر قسم کے اجتماعات پر مکمل پابندی ہو گی،تمام میڈیکل سروسز، فارمیسی، میڈیکل سٹور، لیبارٹریاں، کولیکشن پوائنٹس، ہسپتال اور کلینکس 24گھنٹے کھلے رہیں گے،ملک شاپس، چکن اور گوشت، مچھلی کی شاپس اور بیکریاں صبح 7سے شام 7 بجے تک کھلی رہیں گی،گروسری سٹورز، جنرل سٹورز، آٹا چکیاں، فروٹ، سبزی کی دوکانیں، تندور اور پیڑول پمپس 9 بجے سے شام 7 بجے کھل سکیں گی،اسمارٹ لاک ڈائون کا مقصد کورونا سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں سے لوگوں کی آمدورفت کو محدود کرنا ہے۔ کورونا وائرس کی تیسری لہر، اسلام آباد سے آنے اور جانے والی بین الصوبائی ٹرانسپورٹ پرعائد کر دی گئی اسلام آباد (پی این آئی) اسلام آباد انتظامیہ نے کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز اور این سی او سی کی ہدایات کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے آنے اور جانے والی بین الصوبائی ٹرانسپورٹ پر ہفتے میں دو دن کیلئے پابندی عائد کر دی ہے۔ بین الصوبائی ٹرانسپورٹ پر ہفتہ، اتوار کیلئے پابندی لگا دی گئی ہے جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق یہ پابندی نجی گاڑیوں، سامان کی آمد و رفت میں استعمال ہونے والی گاڑیوں، میڈیکل اور ایمرجنسی ٹرانسپورٹ پر عائد نہیں ہو گی۔پابندی کا اطلاق 9-10 اپریل کی رات سے 25-26 اپریل 2021 کی رات تک ہو گا۔ ہفتے کے بقایا دن ایس او پیز پر سختی سے عملدر آمد کیا جائے گا۔گزشتہ روز نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول آپریشن (این سی او سی) نے کورونا کی صورتحال کے پیش نظر ملک میں بین الصوبائی ٹرانسپورٹ پر ہفتہ، اتوار کیلئے پابندی لگا دی تھی۔نوٹیفکیشن کے

مطابق تمام بین الصوبائی ٹرانسپورٹ ہفتہ اور اتوار کو بند رہے گی۔ یہ پابندی 10 تا 25 اپریل تک عائد رہے گی جب کہ بین الصوبائی ٹرانسپورٹ پیرسے جمعہ تک چلتی رہے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close