بزدار کی حکومت عمران خان ہفتے اور اتوار کو لاہور جاکر چلاتے ہیں، شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان مسلم لیگ(ن)کے سینیئر نائب صدر و سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے وزیراعظم عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ عثمان بزدار کی حکومت عمران خان ہفتے اور اتوار کو لاہور جاکر چلاتے ہیں، سوموار کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج اس حکومت کے یوٹرن کی کہانی میں ایک بڑا یوٹرن دیکھنے میں آیا، حکومت نے جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کا دعوی کیا تھا،شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ

صوبہ نہ بنا توانہوں نے کہا کہ ہم جنوبی پنجاب میں سیکرٹریٹ بنائیں گے، جنوبی پنجاب کے سیکرٹریٹ کو ختم کر دیا گیا ہے، جنوبی پنجاب سے متعلق ان کی نیت عوام کیسامنیآگئی ہے۔ تعلیمی ادارے مزید بند نہیں رکھ سکتے، صوبائی وزیر تعلیم نے سکولوں کو کھولنے کا عندیہ دیدیا لاہور (پی این آئی) صوبہ پنجاب کے وزیر تعلیم مراد راس نے اسکول مزید بند رکھنے کی مخالفت کردی۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے وزیر تعلیم مراد راس کی جانب سے این سی او سی کو تجویز دی گئی ہے کہ تمام تعلیمی ادارے ہفتے میں کم سے کم 2 دن کھلے رہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں تعلیمی ادارے بند کرنے کا سخت مخالف ہوں ، تاہم اس حوالے سے کل این سی او سی کے اجلاس میں جو بھی فیصلہ ہوگا ، وہ تمام صوبوں کا متفقہ فیصلہ ہوگا لیکن میری بھر پور کوشش ہے کہ ہفتے میں 2 دن ہی سہی لیکن اسکول ضرور کھلیں اور امتحانات بھی اس ہی طرح ہوں کیوں کہ ہم کیسے 2 سال پروموٹ کر سکتے ہیں یہ ممکن نہیں میرٹ کے مسائل آئیں گے۔دوسری جانب عالمی وباء کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے باعث صوبہ سندھ میں بھی تعلیمی ادارے 2 ہفتے کے لیے بند کرنے کی تجویز دے دی گئی ، تفصیلات کے مطابق وزیرتعلیم سندھ سعید غنی کی زیر صدارت اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا ، جس میں وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کی جانب سے صوبے میں تعلیمی ادارے 2 ہفتے کے لیے بند کرنے کی تجویز دی گئی تاہم نجی اسکول مالکان نے وزیر تعلیم کو فیصلے پر غور کرنے کی درخواست کی گئی۔بتایا گیا ہے کہ محکمہ تعلیم سندھ نے رمضان المبارک کے مہینے میں اسکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی کردی ہے ، جس کے بعد صبح کی شفٹ میں اسکول ساڑھے 7 بجے سے ساڑھے 11 بجے تک کھلیں گے جب کہ دوسری شفٹ والے اسکول پونے 12بجے سے پونے 3 بجے تک کھلیں گے اس کے علاوہ جمعہ کے روز تمام اسکول صبح ساڑھے 7 بجے سے سارھے 10بجے تک کھولئے جائیں گے۔ یاد رہے کہ وفاقی حکومت نے بھی مخصوص

اضلاع میں تعلیمی ادارے مزید بند رکھنے کا فیصلہ کیا ، لاہور سمیت دیگر اضلاع میں اسکول 11 اپریل تک بند رہیں گے ، وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ لاہور سمیت پنجاب کے چند اضلاع میں کورونا کا پھیلاو َ تشویش ناک ہے ، جہاں کورونا کی شدت زیادہ ہے وہاں تعلیمی ادارے 11اپریل تک بند رہیں گے ، اسلام آباد میں 11 اپریل تک سارے تعلیمی ادارے بند رہیں گے ، اس کے علاوہ کن اضلاع میں تعلیمی ادارے بند کرنے ہیں یہ فیصلہ صوبائی حکومتیں کریں گی ، قانون کی خلاف ورزی کرنے والے اسکول سیل کردیے جائیں گے ، 7 اپریل کو دوبارہ این سی او سی کا اجلاس ہوگا جس میں صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں