نجی ائیرلائن کا طیارہ حادثے کا شکار ہونے سے بال بال بچ گیا، طیارے میں وفاقی وزیر اسد عمر بھی سوار

کراچی (پی این آئی )کراچی سے اسلام جانے والی نجی ائیر لائن کا طیارہ حادثے سے بچ گیا،طیارے میں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر بھی سوار تھے۔تفصیلات کے مطابق کراچی سے اسلام آباد جانے والی سیرین ایئر کی پرواز میں فنی خرابی پیدا ہوگئی۔ پائلٹ نے ایمرجنسی لینڈنگ کی کال دی

جس کے بعد طیارے کو واپس کراچی ایئر پورٹ پر اتارلیا گیا اور مسافروں کو ایئر پورٹ لاؤنج میں منتقل کیا گیا۔وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر بھی جہاز میں موجود تھے۔وہ کراچی سے اسلام آباد جارہے تھے۔ اب وہ پی آئی اے کی پرواز سے اسلام آباد روانہ ہوں گے۔پرواز نمبر ای آر 502 ایک بجے کے قریب روانہ ہوئی تھی اور اسے دو بج کر دس منٹ پر واپس اتارا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close