وزیراعظم عمران خان کا دورہ گلگت بلتستان کیوں ملتوی کر دیا گیا؟

اسلام آباد(آئی این پی ) وزیراعظم عمران خان کا دورہ گلگت بلتستان ملتوی کر دیا گیا، دورہ موسم کی خرابی کے باعث ملتوی کیا گیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے آج گلگت بلتستان کے دورے پر روانہ ہونا تھا جہاں تاریخی ترقیاتی پیکج کا اعلان کیا جانا تھا۔ ترقیاتی پیکج میں پاور پراجیکٹس، سڑکوں کی تعمیر اور انٹرنیٹ فراہمی کے منصوبے شامل تھے۔ نے کا امکان ہے۔۔۔۔

عمران خان کے پاس الف لیلہ کی کہانیوں کے سواکچھ نہیں ،اپوزیشن کا بڑادعویٰ

اسلام آباد(آئی این پی ) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان کے پاس الف لیلہ کی کہانیوں کے سواکچھ نہیں، خارجہ پالیسی ہو یاداخلہ، پاکستان کو تباہ کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں لیگی رہنما احسن اقبال کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے کل عدالتی نظام پر حملہ کیا، انہوں نے کہاعدلیہ تعاون نہیں کررہی،ایجنڈاپورا نہیں کر سکتے ،ہمارے ریفرنسز کی میڈیا پر براہ راست کوریج کی جائے ۔ احسن اقبال کاکہناتھاکہ عمران خان نے جو قرضہ لیا وہ خسارہ پورا کرنے کی نذر کردیا،یہ قرضہ پاکستانی قوم اورمعیشت کے گلے کا طوق ہے، 5 اعشاریہ 8 فیصدکی ترقی سے پاکستان کو منفی ترقی میں دھکیلاگیا۔ ن لیگی رہنما نے کہا کہ اب پاکستان کے فیصلے آئی ایم ایف کے بابو کرینگے،موجودہ دور حکومت میں سی پیک کو تباہ کردیاگیا،انہوں نے کہاکہ 2018 کے بعد کونسامنصوبہ آپ نے شروع کیا،جو منصوبے ہم نے شروع کئے وہ بھی آپ پورے نہیں کر سکے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں