نئی دہلی (پی این آئی) کورونا کی تیسری لہر نے دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں کورونا کی وبا میں تیزی سے اضافے کے باعث مکمل لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا ہے۔ عالمی میڈیا کے مطابق امریکا کے بعد پاکستان کا ہمسایہ ملک بھارت دنیا کا دوسرا ملک بن گیا ہے جہاں ایک روز میں ایک لاکھ سے زائد کورونا کیسز ریکارڈ کیے گئے ہیں۔بھارت کی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ روز ملک میں ایک لاکھ 3 ہزار 796 کیسز
ریکارڈ کیے گئے جس کے بعد ملک میں عالمی وبا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد ایک کروڑ 25 لاکھ 89 ہزار 67 ہو گئی ہے۔عالمی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ بھارت میں کورونا وائرس کی پہلی لہر کے دوران گزشتہ برس ستمبر میں سب سے زیادہ 99 ہزار 181 کیسز سامنے آئے تھے جبکہ امریکا میں پہلی بار ایک لاکھ کیسز گزشتہ برس نومبر میں ریکارڈ کیے گئے تھے۔۔۔۔
کس بڑے شہر میں کورونا کیسوں میں کمی کی خوشخبری سنا دی گئی؟
لاہور(پی این آئی) پنجاب کی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے لاہور میں کورونا کیسز میں کمی کی خوشخبری سنا دی ہے۔نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ اسمارٹ لاک ڈاؤن کے اثرات نظر آنا شروع ہوگئے ہیں اور لاہور میں کورونا کے پھیلاؤ میں آہستہ آہستہ کمی آرہی ہے جب کہ لاہور میں ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے بھی کیے جارہے ہیں۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ پنجاب میں کورونا ٹیسٹ کی تعداد میں اضافہ کردیا ہے، لاک ڈاؤن کرتے ہیں تو معیشت کا پہیہ رکتا ہے جب کہ اسکولوں سے متعلق دو روز بعد اجلاس ہے جس میں کوئی فیصلہ کیا جائے گا۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں