الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کو خط لکھ کر خبردار کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) این اے 75 ڈسکہ میں ضمنی الیکشن کےحوالے سےالیکشن کمیشن نے تمام سیاسی جماعتوں کے سربراہان کو خط لکھ دیا اور سختی سے ہدایت کی ہے کہ قواعد و ضوابط پر سختی سے عمل کیا جائے۔اس حوالے سےالیکشن کمیشن نے سیاسی رہنماؤں کو لکھے گئے خط میں کہا ہےکہ این اے 75 کے ضمنی انتخاب میں مختلف انداز میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی گئی، ممبران قومی اور صوبائی اسمبلی حلقے کا دورہ یا

انتخابی عمل میں شامل ہونے سے گریز کریں۔ الیکشن کمیشن کےخط میں مزید کہا گیا ہےکہ کوئی بھی پبلک آفس ہولڈر یا مشیر حلقے کا دورہ نہ کرے، انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہوئی تو سخت قانونی کارروائی ہوگی۔اس سے پہلے الیکشن کمیشن نے حمزہ شہباز کو حلقے کا دورہ منسوخ کرنے کی ہدایت بھی کی تھی لیکن حمزہ شہباز نے اس کے باوجود این اے 75 کا دورہ کیا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں