پیپلز پارٹی ساتھ نہ بھی چلے تو ۔۔۔۔ن لیگی لیڈر نے بڑا اشارہ دے دیا

لاہور (پی این آئی) ن لیگ کے مرکزی رہنما رانا تنویر حسین نے کہا ہےکہ پی ڈی ایم ایک ایجنڈے پر بنی تھی اور پیپلزپارٹی پی ڈی ایم سے علیحدہ نہیں ہو سکتی لیکن پیپلزپارٹی ساتھ نہ بھی چلے توپھر بھی پی ڈی ایم مضبوط رہے گی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےرانا تنویر حسین نے کہاکہ این اے 75 ڈسکہ میں کوئی مقابلہ نہیں، لوگ پی ٹی آئی کو ووٹ نہیں دینا چاہتے، ان شااللہ ڈسکہ الیکشن میں ن لیگ واضح برتری سے کامیابی حاصل کرے گی۔ان کا کہنا تھا

کہ این اے 75 پر سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن کا فیصلہ خوش آئند ہے، اسی طرح فیصلے ہوتے رہے تو ادارے مضبوط بھی ہوں گے اور ان کا وقار بھی بلند ہوگا۔ایک سوال کے جواب میںرانا تنویر حسین نے کہا کہ رمضان المبارک کے بعد پی ڈی ایم تحریک چلائےگی، پی ڈی ایم ایک ایجنڈے پر بنی تھی اور پیپلزپارٹی پی ڈی ایم سے علیحدہ نہیں ہو سکتی، پیپلز پارٹی نےسینیٹ الیکشن میں ایسا عمل کیا جس سے خدشات پیدا ہوئے لیکن پیپلزپارٹی ساتھ نہ بھی چلے توپھر بھی پی ڈی ایم مضبوط رہے گی۔۔۔۔۔

مریم نواز عمران خان پر برس پڑیں، صبح اٹھ کر آپ جہاد پر نہیں، غریب کے منہ سے روٹی اور بیمار سے دوائی چھیننے جاتے ہیں……… لاہور (آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے وزیراعظم کے خطاب پر ردعمل میں کہا کہ صبح اٹھ کرآپ جہاد پر نہیں جاتے،عوام کے حق پر ڈاکا ڈالنے جاتے ہیں،ٹوئٹر پر ردعمل دیتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ صبح آپ غریب کے منہ سے روٹی اور بیمار سے دوائی چھیننے جاتے ہیں، آپ پر 22کروڑ لوگوں کو جیتے جی مار دینے اور اس کو جہاد کا نام دینے پر فتوی لگنا چاہیے،مریم نواز کا کہنا تھا کہ ذرا باہر نکلو اور اپنے بنی گالا کے300کنال کے محل سے دیکھو لوگ تمہیں کیسے جھولیاں اٹھا اٹھا کر بد دعائیں دے رہے ہیں ۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں