ڈسکہ ضمنی الیکشن: کونسی جماعت جیتے گی اور پہلے سے زیادہ لیڈ حاصل کرے گی؟ الیکشن سے قبل بڑا دعویٰ کر دیا گیا

لاہور (آن لائن)تحر یک انصاف وومن ونگ شمالی لاہور کی سیکرٹری اطلاعات عطیہ سعد نے کہا ہے کہ ڈسکہ ضمنی انتخابات میں تحر یک انصاف (ن) لیگ کو پہلے سے زیاد ہ لیڈ سے شکست دینے کے لیے تیار ہے اور انشاء اللہ عوام کا فیصلہ بھی ہمارے امیدوار اسجد مہلی کے حق میں ہی آئیگا ‘ وزیر اعظم

عمران خان ڈٹ کر مافیا کا مقابلہ کر یں گے۔اپنے دفتر میں پارٹی رہنمائوں کے وفد سے ملاقات میں عطیہ سعد  نے کہا ہے کہ پنجاب کے عوام نے 2018کے عام انتخابات میں (ن) لیگ کو مستر دکیا ہے اور اب بھی عوام ضمنی انتخابات بھی تحر یک انصاف کے حق میں کر پٹ (ن) لیگ کے بیانہ کیخلاف اپنا فیصلہ سنائیں گے اور تحر یک انصاف ہی جیتے گی۔ این اے ڈسکہ ضمنی الیکشن کس تاریخ کوہوںگے؟ الیکشن کمیشن نے اعلان کر دیا سیالکوٹ(پی این آئی )الیکشن کمیشن نے اعلان کیا ہے کہ این اے 75 ڈسکہ میں ضمنی انتخاب 10 اپریل کوہوگا۔تفصیلات کے مطابق ڈسکہ میں این اے 75 کے ضمنی الیکشن کےحوالے سے سیکرٹری الیکشن کمیشن کی سربراہی میں اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ پریذائیڈنگ افسر پولنگ اسٹیشن پر ہی فارم 45 پر دستخط کرنے کا پابند ہوگا۔پولنگ ایجنٹ فارم 45 لیے بغیر پولنگ اسٹیشن نہیں چھوڑے گا جبکہ انتخابی نتائج کی وصولی کے وقت کوئی سیاسی شخصیت ریٹرنگ افسر سے نہیں مل سکےگی۔الیکشن کمشنر پنجاب غلام اسرار کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھاکہ ڈسکہ الیکشن 10 اپریل کو ہی ہوگا اور الیکشن کے موقع پر سیکیورٹی مزید بڑھائی جائے گی۔متنازع پولنگ اسٹیشنز کا عملہ تبدیل کر دیا گیا ہے اور نئے پولنگ عملے کی تربیت مکمل کر لی گئی ہے۔ الیکشن پر امن طریقے سے کرایا جائے گا، حساس پولنگ اسٹیشنز پر کیمرے نصب کیے جائیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں