’میں جو کچھ بھی کررہا ہوں یہ ایک جہاد ہے ‘وزیراعظم کے بیان پر مریم نواز پھٹ پڑیں، کیا کہہ دیا؟

اسلام آباد(پی این آئی)وزیراعظم عمران خان کے قوم سے براہ راست بات چیت کے سیشن میں ’جہادکرنے‘ کے بیان کے بعد مریم نواز کا ردعمل سامنے آگیا ۔تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ایک ٹویٹ میں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے وزیراعظم عمران خان کو تنقید کا

نشانہ بتائے ہوئے کہا کہ تم پر تو 22 کروڑ لوگوں کو جیتے جی مار دینے اور اسکو جہاد کا نام دینے پر فتویٰ لگنا چائیے۔اپنی ٹویٹ میں انہوں نے وزیراعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ذرا باہر نکلو اپنے بنی گالا کے300کنال کے محل سے اور دیکھو لوگ تمہیں کیسے جھولیاں اُٹھا اُٹھا کر بد دُعائیں دے رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ریاستِ مدینہ کے دعویداروں کو شاید یہ بھول گیا ہے کہ یہ اگر اصل میں ریاستِ مدینہ ہوتی تو تم اپنے عبرت ناک انجام کو پہنچ چکے ہوتے ۔آٹا چوری ، چینی چوری ، گیس چوری ، ووٹ چوری ، عوام پر مہنگائی کے طوفان کو ، اپنی نا اہلی اور نا لائقی کوتم جہاد کہتے ہو؟صبح اُٹھ کر تم جہاد پر نہیں جاتے۔ تم عوام کے حق پر ڈاکہ ڈالنے جاتے ہو۔اپنی ٹویٹ میں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ تم غریب کے منہ سے روٹی اور بیمار سے دوائی چھیننے جاتے ہو۔تم لوگوں کی بجلی اور گیس کے بلوں سے کمر توڑنے جاتے ہو ۔تم مظلوموں پر ظلم کرنے جاتے ہو۔تم لوگوں کو دن دھاڑے اغوا کرانے جاتے ہو اور اسے تم جہاد کہتے ہو؟انہوں نے کہا کہ تم پر تو 22 کروڑ لوگوں کو جیتے جی مار دینے اور اسکو جہاد کا نام دینے پر فتویٰ لگنا چائیے۔ واضح رہے کہ آج وزیراعظم عمران خان نے ’آپ کا وزیراعظم آپ کے ساتھ‘نامی براہ راست بات چیت کے سیشن میں عوام سے کہا تھا کہ وجودہ مہنگائی کو زیادہ نہ سمجھیں، وینزویلا اور دیگرممالک کا حال دیکھیں۔انہوں نے کہا کہ لوگوں کی بہت امیدیں ہیں لیکن پرانے سسٹم کوبدلنے میں کافی وقت لگتاہے۔وزیر اعظم نے کہاکہ طاقتور پر ہاتھ ڈالنا آسان نہیں، بیورو کریسی کے پرانے لوگوں سے زیادہ تعلقات ہیں، ہم جمہوری طریقے سے آئے ہیں نظام کو بدلنے میں وقت لگے گا، میں جو کچھ بھی کررہا ہوں یہ ایک جہاد ہے اور صرف اللہ کیلئے کررہا ہوں۔انہوںنے کہاکہ موجودہ مہنگائی کو زیادہ نہ سمجھیں، وینزویلا اور دیگرممالک کا حال دیکھیں، حقیقی تبدیلی کے لئے عوام کو تھوڑا صبر کرنا پڑے گا، ہماری معیشت اب ترقی کی جانب گامزن ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں