ویکسی نیشن کیلئے مقررہ عمر کی حد میں کمی کا فیصلہ

اسلام آباد/کوئٹہ (آئی این پی) نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول آپریشن(این سی اوسی) کا بلوچستان میں کورونا ویکسی نیشن کے منتظر افراد کے لئے اہم اقدام، واک ان ویکسی نیشن کے لئے مقررہ عمر کی حد میں کمی کا فیصلہ کرلیا۔نجی ٹی کے مطابق این سی او سی نے بلوچستان میں واک ان ویکسی نیشن کے قواعد میں تبدیلی کی منظوری دیدی ہے۔ ذرائع کے مطابق قواعد میں تبدیلی کا فیصلہ ویکسین کی شرح بڑھانے اورمفاد عامہ کے لئے کیا گیا ہے۔ فیصلے

کے مطابق بلوچستان میں 60سال سے زائد عمر کے افراد بغیر کوڈ کے واک ان ویکسی نیشن کرواسکیں گے، سینٹر کا عملہ اہل افراد کو موقع پر کو ڈ فراہم کرے گا۔صوبے میں تیس ہزار سے زیادہ افراد کی ویکسی نیشن ہوچکی ہے۔ ملک کے دیگر حصوں میں ویکسی نیشن کی مقررہ عمر 65سال مقرر ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ویکسی نیشن، بزرگ شہریوں اور خصوصی افراد کیلئے ایمبولینس سروس فراہم کرنے کا فیصلہلاہور(آئی این پی ) وزیراعلی پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ویکسی نیشن کی غرض سے بزرگ شہریوں اور خصوصی افراد کے لیے ایمبولینس سروس کا افتتاح کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ایمبولینس سروس گھر سے سینٹر اور پھر گھر ڈراپ کرے گی، عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنا بزدار حکومت کا مشن ہے۔ فردوس عاشق کا کہنا تھاکہ ماضی کے حکمرانوں نے عوام کا استحصال کیا۔ انہوں نے ٹوئٹ میں لکھا کہ پچھلی حکومتوں نے عوامی خدمت کے نام پر جائیدادیں بنائیں اور اپنی تجوریاں بھریں، قرضوں کا بوجھ قوم پر ڈال کر ظل سبحانی منشی سمیت لندن کوچ کرگئے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ظل سبحانی جھوٹوں کی رانی عوام کے متھے مار گئے۔۔۔آج نماز جمعہ کے اجتماعات میں کورونا وباءاور ویکسین سے متعلق آگاہی دینے کا فیصلہاسلام آبا د (پی این آئی) وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے بین المذاہب ہم آہنگی و مشرق وسطی اور چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ محمد طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ آج نماز جمعہ کے اجتماعات میں علمائے کرائم اپنے خطبات میں عوام کو کورونا وباءسے احتیاطی تدابیر برتنے اور ویکسین لگوانے سے متعلق آگاہی فراہم کریں گے۔ اس بات کا فیصلہ علمائے کرام پر مشتمل نمائندہ وفد کی وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی حافظ محمد طاہر اشرفی کے ساتھ ملاقات کے دوران کیا گیا۔ملاقات کے بعد جاری ہونے والے مشترکہ بیان میں کہا گیا

ہے کہ کل ملک بھر میں نماز جمعہ کے خطبات میں علمائے کرائم اور مشائخ عظام عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور کرونا ویکسین لگوانے کی اپیل کریں گے۔حافظ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ کورونا کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے احتیاطی تدابیر اور کرونا ویکسین لگوانے کے حوالے سے آگہی دی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ کورونا کی تیسری لہر انتہائی خطرناک ہے اور شریعت اسلامیہ احتیاط کا حکم دیتی ہے۔حافظ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ عوام اللہ تعالی کی طرف رجوع کریں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ملاقات کرنے والے وفد میں علامہ عبد الحق مجاہد، مولانا عبد الکریم ندیم ، مولانا اسعد زکریا قاسمی ، مولانا محمد شفیع قاسمی ، مولانا نعمان حاشر ، مولانا اسد اللہ فاروق ، علامہ پیر زبیر عابد ، مولانا محمد اشفاق پتافی ، مولانا طاہر عقیل اعوان ، مولانا محمد اسلم صدیقی ، مولانا عزیز اکبر قاسمی ، مولانا سعد اللہ شفیق، مولانا ابو بکر حمید صابری ،مفتی عمر فاروق ، مولانا اسلم قادری ، قاری شمس الحق ، مولانا انوار الحق مجاہد ، علامہ طاہر الحسن ، مولانا حبیب الرحمن عابد ، مولانا اسعد حبیب شاہ جمالی ، مولانا عقیل الرحمن زبیری اور دیگر شامل تھے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں