مولانا فضل الرحمان بیمار ہو گئے، نواز اور زرداری نے ٹیلی فون کھڑکا دیئے

اسلام آباد (آئی این پی)مولانا فضل الرحمان کی طبیعت تاحال ناساز ہے اور جمعیت علمائے اسلام نے مرکزی مجلس شوری کا اجلاس ملتوی کر دیا گیا ہے۔جمیعت علمائے اسلام نے چھ اپریل کو مجلس شوریٰ کا اجلاس بلایا تھا۔ مولانا فضل الرحمان صاحب کیمکمل صحت یاب نہ ہونے پر مجلس شوری کا اجلاس ملتوی کیا گیا۔جے یو آئی مرکزی مجلس شوریٰ کیآئندہ اجلاس کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیاجائیگا۔ مولانا فضل الرحمان کا اسلام آباد میں اپنی

رہائشگاہ پر علاج جاری ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلسل بخار کے باعث گزشتہ روز مولانا کو ڈرپ بھی لگائی گئی ہے۔ ڈاکٹرز نے مولانا فضل الرحمن کو مکمل آرام کرنے کا مشورہ دیا ہے۔گزشتہ روز مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد نواز شریف نے بھی جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے رابطہ کیا تھا۔نوازشریف نے مولانا فضل الرحمان سے خیریت دریافت کی اور انہیں جلد صحت یابی کی دعا دی۔ نواز شریف نے مولانا فضل الرحمان کو مکمل صحت یابی تک آرام کرنے کا مشورہ دیا۔پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے بھی سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا تھا۔آصف علی زراری نے مولانا فضل الرحمان کی خیریت دریافت کی اور کہا کہ آپ کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کررہا ہوں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close