پٹرول اورڈیزل پر مارجنز بڑھا کرعوام پر اضافی بوجھ ڈال دیا گیا

اسلام آباد(پی این آئی)حکومت نے عوام پر پٹرول اور ڈیزل کی مد میں اضافی بوجھ ڈالنے کا اطلاق کردیا،پٹرول،ڈیزل پر مارجنز بڑھا کرعوام پر اضافی بوجھ ڈال دیا گیا،روزنامہ جنگ میں عاطف شیرازی کی شائع خبر کے مطابق آئل مارکیٹنگ کمپنیز مارجن میں 16 پیسے،پٹرول پر ڈیلرز مارجن 21 پیسے،ڈیزل پر 18 پیسے فی لٹر اضافہ ہوا- پٹرولیم ڈویژن نے پیٹرول اور ڈیزل پر مارجنز میں اضافے پر عملدرآمد کے لئے اوگرا کو خط لکھ دیا-اوایم سی اور ڈیلرز مارجنز میں اضافے کا اطلاق یکم اپریل سے ہوگا ۔پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے ارسال کئے گئے خط میں کہاگیاہے کہ پیٹرول اور ڈیزل پر آئل مارکیٹنگ کمپنیز مارجن میں 16 پیسے فی لٹر اضافہ کیاگیاہے-پٹرول پر ڈیلرز مارجن میں 21 پیسے اور ڈیزل پر مارجن میں 18 پیسے فی لٹر اضافہ کیاگیاہے- پٹرولیم ڈویژن کے مطابق اضافے کا اطلاق یکم اپریل سے ہوگا-یاد رہے کہ حکومت نے یکم اپریل سے پٹرول کی قیمت میں ایک روپے 50 پیسے اور ڈیزل کی قیمتوں میں 3 روپے کمی کا اعلان کیا تھا، اوگرا نے پٹرول کی قیمت میں ڈیڑھ روپے فی لیٹر تک کمی کی سمری وفاقی حکومت کو ارسال کی تھی۔ 15 فروری کے بعد سے وزیراعظم عمران خان نے متعدد بار سمریوں کو مسترد کرتے ہوئے قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close