برطانیہ جانے والے پاکستانیوں کی مشکلات، پی آئی اے میدان میں آ گئی، بڑی سہولت کا اعلان

اسلام آباد (پی این آئی)پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز نے حکومتی ہدایات پر برطانیہ کے لیے نو اپریل سے پہلے اپنی پروازوں کی تعداد بڑھا دی ہے۔برطانیہ کہ جانب سے پاکستان کو ریڈ لسٹ میں شامل کرنے کے بعد ایسٹر اور گڈ فرائیڈے پر پاکستان آئے ہوئے تارکین کی واپسی مشکل مرحلہ بن گئی ہے۔برطانیہ نے کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر پاکستان کو بھی سفری پابندیوں کی ریڈ لسٹ میں شامل کر دیا ہے جس کے بعد وہ پاکستانی جن

کے پاس برطانیہ میں رہائشی حقوق نہیں ہیں برطانیہ نہیں جا سکیں گے۔برطانیہ کی جانب سے اس پابندی کا اطلاق آئندہ جمعے یعنی نو اپریل کو ہوگا۔پی آئی اے کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس صوتحال میں غیر ملکی ایئرلائنز کی جانب سے کرائے چار لاکھ روپے تک وصول کیے جانے لگے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ حکومتی ہدایات پر پی آئی اے نے نو اپریل سے پہلے اپنی پروازوں کی تعداد بڑھا دی۔’اضافی پروازوں کے ساتھ اب 4 تا 9 اپریل پی آئی اے کی پانچ پروازیں برطانیہ کے لیے روانہ ہوں گے۔‘سی ای او پی آئی ارشد ملک کے مطابق اضافی پروازوں کا مقصد تارکین وطن کی مشکلات آسان کرنا اور کرایوں کو کنٹرول کرنا ہے۔’خصوصی ہدایات جاری کی ہیں کی ٹکٹوں کے حصول کو مسافرون کی سہولت مہیا کرنے کیلئے آسان بنایا جائے۔‘۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close