جے یو آئی کے دھڑے نے فضل الرحمان کی سیاست کو بکاؤ مال قرار دے دیا

کوئٹہ(آن لائن) جمعیت علماء اسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی سنئیرنائب امیر مولانا عبدالقادرلونی‘ ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا قاری مہراللہ‘ مرکزی سیکرٹری اطلاعات سید حاجی عبدالستارشاہ چشتی‘ مرکزی سیکرٹری مالیات حاجی حیات اللہ کاکڑصوبائی نائب امیر مفتی رحمت اللہ خلجی مولوی عبدالقادربڑیچ مفتی کلیم اللہ خلجی ودیگرنے کچلاک میں تحریک نوجوانان کے تحصیل کچلاک کیصدرقدرت اللہ خلجی کیقیادت میں سینکڑوں کارکنوں کی جمعیت

نظریاتی میں شمولیت کے موقع پر پیغام نظریات کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں چند خاندانوں نے مورثی سیاست سے سیاست کو یرغمال کر بنا کررکھا ہے ۔چند خاندانوں نے سیاست کو اقتدار حاصل کرنے کے اسلام اور قومیت اور روٹی ،کپڑا ، مکان اور ووٹ کی عزت کے نام پرملک میں ستر سال سے باریاں لینے سے اب پھر حصول اقتدار کے لیے عوام کو ایک سراب کے پیچھے لگارہے ہیں ان مورثی سیاستدانوں نے قوم کی دردوفکر نہیں ان مورثی سیاستدانوں نیملک کی خزانوں کودونوں ہاتھ سے لوٹ کر قوم کی چمڑہ اتاڑ دئیے انہوں نے کہا کہ لبرل قوتیں سیاست سے اخلاقی اقدار اور اسلامی سیاست کومسخ کردینا چاہتے ہیں اقتدار سے چمٹنے رہنے کے لیے دلفریب بیانیہ ان کی سیاست کا محور ہوتا ہے مفادپرستوں کااقتدار سے دور ہوتے ہی انتشار وافراتفری سیاست ان کا وطیرہ رہا ہے محاذ آرائی کی ملک کی استحکام کیلئے نقصان پہنچانے کا موجب بن رہے تھے ۔ جمہوری مداری اپنے سیاسی ساکھ بچانے میں مصروف ہے انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم دو بچوں کا کھلونا بن چکا ہے کھیلنے میں بڑوں بڑوں کو ماموں بنایا ناتجربہ کار بچے مریم اور بلاول فیصلے کررہے ہیں فضل الرحمن کو پی ڈی ایم کو صرف نمائشی صدر بنایا ہے انہوں نے کہا کہ انصاف اور احتساب جمہوریت کی روح ہے احتساب اور انصاف سے کسی نظام کو کوئی خطرہ نہیں بلکہ اس سینظام کے تحفظ اور استحکام ہوگا انہوں نے کہا کہ قومیت اور مذہب کے نام پر سیاست کرنے والوں نے سودابازیوں اور نفرتوں کی سیاست سے صوبے کے عوام کو ہمیشہ نقصان پہنچایا اب نام نہاد مذہب پرست اور قوم پرست کی سیاست ہمیشہ کے لیے دفن ہو جائینگی پی ڈی ایم استعفی اور الیکشن میں حصہ لینے کی متضاد بیانات سے عوام دوغلی پالیسیوں کو جانچ چکے ہیں سیاسی مورثیت، جھوٹ ، فریب اور دھوکہ کی سیاست سے اسلامی او مذہبی سیاست کو بدنام کردئیے فضل الرحمن کی سیاست بکا مال بن چکا ہے ان کی مورثی سیاست اور مذہب

فروشی قوم نے جانچ لیا قوم مزید دھوکہ نہیں ہوگی انہوں نے کہا کہ جمعیت نظریاتی مظلوم اقوام کاترجمان اور غریب عوام کے دلوں کی دھڑکن ہے اور جمعیت نظریاتی مفاد پرستی شخصیت پرستی کی سیاست کی قائل نہیں اور جوجماعتیں نظریاتی بنیادوں پر وجود میں آتی ہیں وہ ہمیشہ اپنے سفر کو کامیابی کے ساتھ طے کرتے ہوئے منزل مقصود تک پہنچ جاتی ہیں اکابرین کی جدوجہد کے تسلسل ہے اکابرین کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچانا فریضہ سمجھ کر ملک کے سیاسی میدان میں اترے ہیں ودیگرخطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمعیت علماء اسلام نظریاتی آج پوری امت مسلمہ کا ترجمان جماعت بن چکا ہے ہر فورم پر مظلوم مسلمانوں پر مظالم اور اور طاغوتی قوتوں کے جبر و استبداد کے خلاف آواز اٹھائی ہیں اب قوم نام نہاد مذہبی جماعتوں اور قوم پرستوں کی دوغلاپن سیاست سے مایوس ہوچکے ہیں انہوں نے کہاکہ مفادات اور خود غرضی کے باعث فکری اور نظریاتی دفن ہورہی ہے اور مغرب زدہ زہین کے جماعتیں ملک میں سیکولر سیاست رائج کرنا چا ہتے ہیں اور لادین قوتیں مذہب و سیاست کے درمیان ایک آہنی دیوار کھڑی کرنے کی کوشش کررہے ہیں تاکہ لادینیت کے پرچار کیلئے سیاست دین سے جدا ہوجائے ریاست میں عوام کو ایسا معاشرہ بنانے پر بھی مجبور کررہے ہیں جس کا ذاتی اور اجتماعی زندگی مذہبی حدودسے سے آزاد ہو، ان قوتوں کی خواہش یہ ہے کہ ملک کی تمام مذہبی اشخاص مساجد اور محراب تک محدود رہے اور معاشرہ بے لگام ہوکربالکل آزاد ہوں انسانیت خود ساختہ قانون بنائے، نیز طرزِ معاشرت، رہن سہن، عادات و اخلاق، اقتصادیات و معاش اور دیگرتمام امور میں مذہبی پابندی اور فطرتی قوانین نہ ہواور پرفریب نعرہ لگانے والیانسانیت کا خون چوسنے والے جیسے ناپاک نظریے بھی اسی لادین قوتوں کی پیداوار ہیں معاشرے کے تمام شعبوں سے خدا اور اسلام کو بے دخل کرنے کے لیے کوشاں ہیں انہوں نے کہا کہ اسلام ایک عقیدے کے ساتھ مکمل نظامِ زندگی ہے اسلام کے عادلانہ نظام کے

نفاذ سے امن، سکون، انصاف، اخوت اور مساوات سے انسانیت کو باوقار حیثیت دیا ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں