کورونا کے علاج میں صحت کارڈ سے کیسے مدد مل سکتی ہے؟ بڑااعلان کر دیا گیا

پشاور(آئی این پی ) وزیر صحت خیبرپختونخوا تیمور سلیم جھگڑا نے کہا ہے کہ کورونا کی تیسری لہر سے نمٹنے کیلئے ہمیں رویہ تبدیل کرنا ہوگا، صوبے میں ہسپتالوں کی استعداد کار میں اضافہ کیا جا رہا ہے، کورونا مریض صحت کارڈ کے ذریعے بھی علاج کرا سکیں گے۔تیمور سلیم جھگڑا نے پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کی تیسری لہر تیزی سے پھیل رہی ہے، لیڈی ریڈنگ کے نئے بلاک کو کورونا کیلئے مختص

کر رہے ہیں، چارسدہ چلڈرن اینڈ وویمن ہسپتال کو کورونا کیلئے مختص کر رہے ہیں، چارسدہ وویمن اینڈ چلڈرن ہسپتال 200 بیڈز پر مشتمل ہے، میڈیکل کمپلیکس میں بھی 200 بیڈز کی تعداد بڑھائی جا رہی ہے۔ تیمور سلیم جھگڑا کا کہنا تھا کہ صوابی کے باچا خان ہسپتال میں بھی بیڈر بڑھا رہے بیں، سوات کے سیدو شریف ہسپتال میں 150 تک بیڈ کی تعداد بڑھا رہے ہیں، سوات میں سنٹرالائز آکسیجن کیلئے بھی اقدامات اٹھا رہے ہیں، صحت انصاف کارڈ کیلئے انشورنش کمپنی سے معاملات طے ہو رہے ہیں، عوام کے تعاون کی بہت ضرورت ہے، صحت کارڈ پر نجی ہسپتالوں میں بھی مفت علاج ہوگا۔ وزیر صحت نے مزید کہا کہ کورونا کیلئے 25 ارب روپے مختص کئے ہیں، غیر ایم ٹی آئیز ہسپتالوں کو بھی فنڈر فراہم کیے گئے ہیں، ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کورونا سے متاثرہ بچوں کا ڈیٹا الگ کریں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close