کراچی ہیٹ ویو، سمندری ہوائیں منقطع ہونے سے گرمی کی شدت میں اضافہ، آئندہ 24 گھنٹے کیسے ہوں گے؟

کراچی(آئی این پی ) شہرقائد میں ہیٹ ویو کے چوتھے روز سمندری ہوائیں منقطع ہونے سے گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں ہیٹ ویوکے چوتھے روزسمندری ہوائیں منقطع ہوگئیں جس کے نتیجے میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 سے 41 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے، آئندہ چوبیس گھنٹوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا،

بلوچستان کی شمال مغربی سمت سے گرم وخشک ہوائیں چل رہی ہے۔واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے ہیٹ ویو الرٹ 5 روز کے لیے ہفتے تک جاری کیا تھا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close