صوبہ ’خیبرپختونخوا‘کا نام تبدیل کرنے کا مطالبہ کر دیا گیا، رکن قومی اسمبلی نے وجہ بھی بتا دی

اسلام آباد (پی این آئی)خیبرپختونخواکا نام تبدیل کرنےکیلئےآئینی ترمیم کابل قومی اسمبلی میں پیش کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ نے کہا کہ خیبرپختونخوا کا پورا نام کہیں استعمال نہیں کیا جاتا، کہیں ’کےپی‘ تو کہیں ’کے

پی کے‘لکھا جاتاہے۔ ذرائع نےبتایا ہے کہ کے پی کے کا نام تبدیل کرنے کے لیے بل قومی اسمبلی میں پیش کیا گیا، جس کے بعد قومی اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر نے خیبرپختونخوا کے نام سے متعلق بل متعلقہ کمیٹی کو بھجوا دیا۔واضح رہے کہ خیبر پختونخوا یا مختصر طور پر پختونخوا،آبادی کے لحاظ سے پاکستان کا تیسرا بڑا صوبہ ہے، جبکہ رقبے کے لحاظ سے باقی چاروں صوبوں سے سب سے چھوٹا ہے۔اس کا شمالی حصّہ سرسبز و شاداب علاقوں پہ مشتمل ہے جہاں لوگ مختلف علاقوں سے سیر و تفریح کے لیے آتے ہیں۔ اور جنوبی حصّہ شہروں پر مشتمل ہے جہاں پاکستان کے بہت سے اہم ادارے اور صنعتیں موجود ہیں۔واضح رہے کہ سرکاری طور پر بھی خیبرپختونخوا کے نام ’کے پی‘ یا ’کے پی کے‘ استعمال ہو رہا ہے۔ اس حوالے سے صوبہ کے شہریوں نے بھی متعدد مرتبہ شکایات درج کروائیں کہ نام طویل ہونے کی وجہ سے اِس کو مختصر کر کے استعمال کیا جاتا ہے، اور ’کے پی ‘ یا ’کے پی کے‘ صوبہ خیبرپختونخوا کی پہچان بن گیا ہے۔ شہریوں نے بھی مطالبہ کیا ہے کہ صوبہ کا نام تبدیل کر کے دوسرے صوبوں ’پنجاب، سندھ، بلوچستان‘ کی طرح مختصر کیا جائے ۔ خیبرپختونخواکا نام تبدیل کرنےکیلئےآئینی ترمیم کابل قومی اسمبلی میں پیش کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ نے کہا کہ خیبرپختونخوا کا پورا نام کہیں استعمال نہیں کیا جاتا، کہیں ’کےپی‘ تو کہیں ’کے پی کے‘لکھا جاتاہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close