مکمل لاک ڈان کے متحمل نہیں ہوسکتے، عمران خان کی عوام سے اپیل

اسلام آباد(آئی این پی ) وزیر اعظم عمران خان نے کورونا کے بڑھتے کیسز پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا ہماری اسمارٹ لاک ڈاون پالیسی کامیاب رہی، ملک مکمل لاک ڈان کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں ملکی سیاسی، معاشی صورتحال پر غور کیا گیا۔ کابینہ ارکان نے وزیر خزانہ کا اضافی چارج ملنے پرحماداظہر کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا امیدہیحماد اظہر

بہترین طریقے سے ملکی معیشت سنبھالیں گے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں بھارت سے چینی اور کاٹن کی درآمد پر بات چیت سمیت بریفنگ دی گئی تاہم وفاقی کابینہ نے بھارت سے کاٹن درآمد کرنے کی تجویز منظورنہیں کی۔ اجلاس میں کورونا کی تیسری لہر پر بریفنگ دی گئی ، وزیراعظم اورکابینہ ارکان نے کورونا کے بڑھتے کیسز پر اظہار تشویش کیا ، عمران خان نے ایس اوپیز پرہر صورت عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا ماسک کے حوالے سے ملک گیر مہم چلائی جائے، ہماری اسمارٹ لاک ڈاون پالیسی کامیاب رہی، ملک مکمل لاک ڈاون کا متحمل نہیں ہوسکتا، عوام سے اپیل ہے کہ ایس او پیز پر عملدرآمد کریں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں