سی پیک کی رفتارکم نہیں کی، ترقیاتی منصوبے جلد مکمل کرلیں گے ، چینی اعلیٰ افسر نے خوشخبری سنا دی

کوئٹہ (آئی این پی ) پاکستان میں تعینات چین کے قونصل جنرل لی بیجیان نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبے کی رفتار کم نہیں کی گئی ہے۔ کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے چین کے قونصل جنرل لی بیجیان کا کہنا تھا کہ سی پیک منصوبے کی رفتار کم نہیں کی گئی ہے،گوادر میں جاری ترقیاتی منصوبے وقت سے پہلے مکمل کرلیں گے۔ چینی قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ ایسٹ بے منصوبہ رواں سال کے آخر اور

ووکیشنل ٹریننگ سینٹر جولائی میں مکمل ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ گوادر ائیر پورٹ کا منصوبہ اگلے سال کے آخر میں مکمل ہوگا۔ لی بیجیان کا مزید کہنا تھا کہ چین نے اب تک پاکستان کو انسداد کورونا وائرس ویکسین کی 15لاکھ خوراکیں مہیا کی ہیں۔۔۔۔۔سندھ ہائی کورٹ نے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما کو بیرون ملک جانے کی اجازت دے دیکراچی(آئی این پی ) سندھ ہائی کورٹ نے رہنما پاکستان پیپلز پارٹی نثار کھوڑو کو بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ نے آمدن سے زائد اثاثے اور منی لانڈرنگ کے الزامات کے کیس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نثار کھوڑو کی بیرون ملک جانے سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔ دوران سماعت عدالت نے نثار کھوڑو کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم دیتے ہوئے انہیں نو اپریل سے انیس مئی تک بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی۔ نیب کی جانب سے پی پی رہنما کو بیرون ملک جانے کی اجازت دینے کی مخالفت کی گئی، نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو آگاہ کیا کہ نثار کھوڑو کیخلاف نیب انکوائریاں کررہا ہے، نثارکھوڑو کو باہر جانیکی اجاز ت نہ دی جائے، خدشہ ہے کہ ملزم باہر جانیکے بعد وطن واپس نہیں آئیگا۔ اس موقع پر وکیل نثار کھوڑو نے عدالت کو بتایا کہ نثارکھوڑو کی فیملی ملک سے باہر مقیم ہے، کرونا اور لاک ڈان کے باعث نثار کھوڑو فیملی سے نہیں ملے، تاہم عدالت نے نیب کی استدعا مسترد کی اور پی پی رہنما نثار کھوڑو کو بیرون ملک جانے کی اجازت دیدی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close